جاپان کے قدرتی مناظر

وقت اشاعت

جاپان کے ایوارڈ یافتہ فوٹو گرافر کی تصاویر

ایوارڈ یافتہ جاپانی فوٹوگرافر تاکاہیتو میاتاکے کی تصویروں کی نمائش آئندہ ماہ مئی میں نیویارک میں ہونے والی ہے۔
،تصویر کا کیپشنایوارڈ یافتہ جاپانی فوٹوگرافر تاکاہیتو میاتاکے کی تصویروں کی نمائش آئندہ ماہ مئی میں نیویارک میں ہونے والی ہے۔
میاتاکے جاپان میں قدرتی مناظر کی فوٹوگرافی کرنے والے ابھرتے ہوئے فوٹوگرافر ہیں اور ان کے کام میں جاپان کے روایتی فطری فن کا رنگ جھلکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیاتاکے جاپان میں قدرتی مناظر کی فوٹوگرافی کرنے والے ابھرتے ہوئے فوٹوگرافر ہیں اور ان کے کام میں جاپان کے روایتی فطری فن کا رنگ جھلکتا ہے۔
یہ تصویر ہوتارو اکا کی ہے جب سمندری فائرفلائی سکوِڈ ساحل پر سمندر پر انڈے دینے کے لیے آتے ہیں۔ میاتاکے کو حال ہی میں دوسری سالانہ نکئی نیشنل جیوگرافک فوٹو پرائز میں گرینڈ پرائز ملا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر ہوتارو اکا کی ہے جب سمندری فائرفلائی سکوِڈ ساحل پر سمندر پر انڈے دینے کے لیے آتے ہیں۔ میاتاکے کو حال ہی میں دوسری سالانہ نکئی نیشنل جیوگرافک فوٹو پرائز میں گرینڈ پرائز ملا ہے۔
اس پرائز کا مقصد جاپان کے نوجوان فوٹوگرافروں کے کام اور ان کے نام کو عالمی سطح پر روشناس کرانا ہے۔ اس تصویر میں جگنوؤں کے ایک جھنڈ کو دکھایا گیا ہے جو نارنجی روشنی سے رات کو منور کیے ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس پرائز کا مقصد جاپان کے نوجوان فوٹوگرافروں کے کام اور ان کے نام کو عالمی سطح پر روشناس کرانا ہے۔ اس تصویر میں جگنوؤں کے ایک جھنڈ کو دکھایا گیا ہے جو نارنجی روشنی سے رات کو منور کیے ہوئے ہیں۔
میاتاکے کے کام میں جاپانی کے قدرتی منظر اور روشنی کی عکاسی کی گئی ہے اور اس میں زمین، پانی اور آسمان کے درمیان تعلق دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیاتاکے کے کام میں جاپانی کے قدرتی منظر اور روشنی کی عکاسی کی گئی ہے اور اس میں زمین، پانی اور آسمان کے درمیان تعلق دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
ان کی تصاویر میں جہاں پرسکون ساحلوں، پہاڑوں اور سمندوں میں تیرتی کشتیوں کی عکاسی کی گئی ہے جو جاپان کی روایتی مصوری کے موضوعات ہیں، وہیں انھوں نےساکوراجیما کے آتش فشاں کی یہ تصویر بھی لی جو نمائش میں رکھی جائے گی۔
،تصویر کا کیپشنان کی تصاویر میں جہاں پرسکون ساحلوں، پہاڑوں اور سمندوں میں تیرتی کشتیوں کی عکاسی کی گئی ہے جو جاپان کی روایتی مصوری کے موضوعات ہیں، وہیں انھوں نےساکوراجیما کے آتش فشاں کی یہ تصویر بھی لی جو نمائش میں رکھی جائے گی۔
میاکاتے ہم عصر شاعر اتسوبو کوبوتا سے متاثر ہیں۔ واکا کلاسکی جاپانی ادب کی ایک صنف ہے اور روایتی طور پر قدرت مناظر پر انسانی دل کی کیفیت کو بیان کرتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیاکاتے ہم عصر شاعر اتسوبو کوبوتا سے متاثر ہیں۔ واکا کلاسکی جاپانی ادب کی ایک صنف ہے اور روایتی طور پر قدرت مناظر پر انسانی دل کی کیفیت کو بیان کرتی ہے۔
رنگ اور روشنی کا ان کا انتخاب جاپان کے قدرتی مناظر کی پراسرار خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہیں۔ جاپان کے آئینے کی طرح کے شفاف دریا شماتو پر ایک چھوٹا سا پل۔ موسم گرما کے ابتدائی ایام میں جھٹپٹے کے وقت اس دریا کے اوپر جگمگاتے جگنو ۔
،تصویر کا کیپشنرنگ اور روشنی کا ان کا انتخاب جاپان کے قدرتی مناظر کی پراسرار خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہیں۔ جاپان کے آئینے کی طرح کے شفاف دریا شماتو پر ایک چھوٹا سا پل۔ موسم گرما کے ابتدائی ایام میں جھٹپٹے کے وقت اس دریا کے اوپر جگمگاتے جگنو ۔
میاکاتے جاپان کے شہر اوساکا میں سنہ 1966 میں پیدا ہوئے اور سنہ 1988 میں ٹوکیو پولی ٹیکنک یونیورسٹی سے فارغ تحصیل ہوئے۔ اپنی یونیورسٹی کے دنوں میں وہ قدرتی مناظر کے فوٹو گرافر یوسہیکازو شیراکاوا سے ملے اور ان کے کام سے بہت متاثر ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنمیاکاتے جاپان کے شہر اوساکا میں سنہ 1966 میں پیدا ہوئے اور سنہ 1988 میں ٹوکیو پولی ٹیکنک یونیورسٹی سے فارغ تحصیل ہوئے۔ اپنی یونیورسٹی کے دنوں میں وہ قدرتی مناظر کے فوٹو گرافر یوسہیکازو شیراکاوا سے ملے اور ان کے کام سے بہت متاثر ہوئے۔
’کہا جاتا ہے کہ جگنوؤں کو جب ساتھی مل جاتے ہیں تو وہ صبح سے پہلے پہلے آسمانوں کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔ ایک گھاٹی سے آسمان کا منظر اور فضا میں جگمگاتے جگنو۔ درختوں کے اوپر کہکشاں اور پیش منظر میں ستاروں کی طرف جھلملاتے جگنو۔‘ میاکاتے کی تصاویر نمائش سٹیون کاشر گیلری نیویارک میں 28 مئی سے سات جون تک جاری رہے گی۔
،تصویر کا کیپشن’کہا جاتا ہے کہ جگنوؤں کو جب ساتھی مل جاتے ہیں تو وہ صبح سے پہلے پہلے آسمانوں کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔ ایک گھاٹی سے آسمان کا منظر اور فضا میں جگمگاتے جگنو۔ درختوں کے اوپر کہکشاں اور پیش منظر میں ستاروں کی طرف جھلملاتے جگنو۔‘ میاکاتے کی تصاویر نمائش سٹیون کاشر گیلری نیویارک میں 28 مئی سے سات جون تک جاری رہے گی۔