بندۂ مزدور کے اوقات

وقت اشاعت

مزدوروں کے عالمی دن پر دنیا بھر میں تقریبات اور مظاہرے

دنیا بھر کے 80 ممالک کے لوگ ہر سال یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن مناتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشندنیا بھر کے 80 ممالک کے لوگ ہر سال یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن مناتے ہیں۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں پانچ ہزار کے قریب لوگوں نے مظاہرہ کیا اور ملک کے صدر پاک گُن ہے سے گذشتہ دنوں ڈوبنے والے بحری جہاز کے سانحے کی ذمے داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں پانچ ہزار کے قریب لوگوں نے مظاہرہ کیا اور ملک کے صدر پاک گُن ہے سے گذشتہ دنوں ڈوبنے والے بحری جہاز کے سانحے کی ذمے داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا۔
جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک اِنڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں 20 لاکھ کے قریب لوگوں نے مزدوروں کے لیے بہتر سہولیات کا مطالبہ کرتے ہوئے صدارتی محل کے آگے مظاہرہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنجنوب مشرقی ایشیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک اِنڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں 20 لاکھ کے قریب لوگوں نے مزدوروں کے لیے بہتر سہولیات کا مطالبہ کرتے ہوئے صدارتی محل کے آگے مظاہرہ کیا۔
ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں بڑھتے ہوئے ٹیکس اور روزمرہ زندگی میں مہنگائی کے پیشِ نظر لوگوں نے سڑکوں کا رخ کیا۔
،تصویر کا کیپشنملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں بڑھتے ہوئے ٹیکس اور روزمرہ زندگی میں مہنگائی کے پیشِ نظر لوگوں نے سڑکوں کا رخ کیا۔
1917 تک روس میں مزدوروں کا عالمی دن منانا غیر قانونی تھا، تاہم اب روس میں اس دن نہ صرف سرکاری چھٹی ہوتی ہے، بلکہ دارالحکومت ماسکو کے ریڈ سکوئر میں اس دن پر منقعد ہونے والی تقریب کا شمار ملک کی سب سے بڑی تقاریب میں ہوتا ہے۔
،تصویر کا کیپشن1917 تک روس میں مزدوروں کا عالمی دن منانا غیر قانونی تھا، تاہم اب روس میں اس دن نہ صرف سرکاری چھٹی ہوتی ہے، بلکہ دارالحکومت ماسکو کے ریڈ سکوئر میں اس دن پر منقعد ہونے والی تقریب کا شمار ملک کی سب سے بڑی تقاریب میں ہوتا ہے۔
ترکی میں جب مظاہرہ کرنے والوں نے تقسیم سکوئر کا رخ کیا تو پولیس نے لوگوں کو روک دیا۔ مظاہرین نے غلیلوں سے پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نےانھیں منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔
،تصویر کا کیپشنترکی میں جب مظاہرہ کرنے والوں نے تقسیم سکوئر کا رخ کیا تو پولیس نے لوگوں کو روک دیا۔ مظاہرین نے غلیلوں سے پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نےانھیں منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔
پاکستان میں مزدوروں سے متعلق پہلی جامع اور سرکاری پالیسی 1972 میں متعارف کروائی گئی تھی، جس کے بعد اس دن سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں مزدوروں سے متعلق پہلی جامع اور سرکاری پالیسی 1972 میں متعارف کروائی گئی تھی، جس کے بعد اس دن سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا۔
تائیوان کے شہر تائی پے میں لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی اور صنعتی اداروں کو کم تنخواہ پر مزدوروں کو کام دینے پر پابندی عائد کی جائے۔
،تصویر کا کیپشنتائیوان کے شہر تائی پے میں لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی اور صنعتی اداروں کو کم تنخواہ پر مزدوروں کو کام دینے پر پابندی عائد کی جائے۔
فرانس میں یکم مئی کو ہر کام کرنے والے کو چٹھی کا حق حاصل ہے۔ ملازموں کو کمپنی یا مالکان قانونی طور پر یہ چھٹی لینے سے روک نہیں سکتے۔
،تصویر کا کیپشنفرانس میں یکم مئی کو ہر کام کرنے والے کو چٹھی کا حق حاصل ہے۔ ملازموں کو کمپنی یا مالکان قانونی طور پر یہ چھٹی لینے سے روک نہیں سکتے۔
شمالی یورپی ریاست لیتھیونیا کے شہر ولنس میں یکم مئی کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے عوام کے ساتھ یہ دن منایا۔
،تصویر کا کیپشنشمالی یورپی ریاست لیتھیونیا کے شہر ولنس میں یکم مئی کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے عوام کے ساتھ یہ دن منایا۔
عراق میں جاری الیکشن کے دوران ملک کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان نے یہ دن منانے کے دارالحکومت بغداد میں رنگا رنگ تقاریب کا اِنقعاد کیا۔
،تصویر کا کیپشنعراق میں جاری الیکشن کے دوران ملک کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان نے یہ دن منانے کے دارالحکومت بغداد میں رنگا رنگ تقاریب کا اِنقعاد کیا۔
فلسطینی مزدوروں نے روزمرہ استعمال کی چیزوں کی مہنگائی کے پیشِ نظر مظاہرے میں شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنفلسطینی مزدوروں نے روزمرہ استعمال کی چیزوں کی مہنگائی کے پیشِ نظر مظاہرے میں شرکت کی۔