’خطرے کے سائے میں صحافت‘
وقت اشاعت
پاکستان میں سنہ 2014 کا عالمی یومِ آزادیِ صحافت ایسے حالات میں منایا گیا ہے جب سینیئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے نتیجے میں، قومی سلامتی کے تناظر میں میڈیا کی آزادی کے بارے میں بحث عروج پر ہے۔
دوسری جانب، بلوچستان میں ’صحافیوں کا قبرستان‘ کہلانے والے علاقے خضدار کے صحافی ریاض مینگل، اِغوا، جان لیوا دھمکیوں، صحافی بھائی کے قتل اور بے سروسامانی کے باوجود، قلم چھوڑنے کو تیار نہیں۔ خبر کی خاطر پاکستانی صحافیوں کو کیا کیا جھیلنا پڑتا ہے؟ سنیے اسلام آباد سے ظہیرالدین بابر کی رپورٹ میں۔۔