’عمران کے پاس کہنے کو کچھ نہیں‘

وقت اشاعت

پاکستان کے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ انتخابی نتائج پر احتجاج کرنے کی بجائے وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی گذشتہ ایک سال کی کارکردگی کا موازنہ کرتے۔ اتوار کے روز اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے کے حوالے سے بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں فراز ہاشمی سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کے پاس ہماری گذشتہ ایک سال کی کارکردگی کے خلاف کہنے کو کچھ نہیں ہے اور ’میں اگر خانہ کعبہ کا غلاف بھی پہن لوں تو بھی عمران خان مجھے اچھا نہیں سمجھیں گے۔‘