افریقہ میں طلوع و غروبِ آفتاب

وقت اشاعت

افریقی افق پر سورج کے رنگ: تصاویر

ایک برطانوی فوٹوگرافر نے براعظم افریقہ میں طلوع و غروبِ آفتاب کے مناظر کو اپنی تصاویر کا موضوع بنایا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایک برطانوی فوٹوگرافر نے براعظم افریقہ میں طلوع و غروبِ آفتاب کے مناظر کو اپنی تصاویر کا موضوع بنایا ہے۔
پال گولڈ سٹین کا کہنا ہے کہ انھوں نے دن کے بہترین آغاز اور اختتام کی بہترین عکس بندی کے لیے برسوں صرف کیے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپال گولڈ سٹین کا کہنا ہے کہ انھوں نے دن کے بہترین آغاز اور اختتام کی بہترین عکس بندی کے لیے برسوں صرف کیے ہیں۔
اس تصویر میں پال نے غروبِ آفتاب کے وقت ٹیلے پر بیٹھے سیاہ پیٹ والے تلور کو عکس بند کیا۔
،تصویر کا کیپشناس تصویر میں پال نے غروبِ آفتاب کے وقت ٹیلے پر بیٹھے سیاہ پیٹ والے تلور کو عکس بند کیا۔
گولڈ سٹین کے مطابق مسائی مارا کو دنیا میں عکس بندی کے لیے درکار بہترین روشنی کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے لیکن اس علاقے میں طلوع و غروبِ آفتاب کے وقت بھی بہترین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنگولڈ سٹین کے مطابق مسائی مارا کو دنیا میں عکس بندی کے لیے درکار بہترین روشنی کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے لیکن اس علاقے میں طلوع و غروبِ آفتاب کے وقت بھی بہترین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کی بیشتر تصاویر باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھیں اور اس کے لیے انھیں رات گئے اٹھ کر مطلوبہ مقام پر پہنچنا پڑا تاکہ وہ صحیح وقت پر تصویر کھینچ سکیں۔
،تصویر کا کیپشنان کا کہنا ہے کہ ان کی بیشتر تصاویر باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھیں اور اس کے لیے انھیں رات گئے اٹھ کر مطلوبہ مقام پر پہنچنا پڑا تاکہ وہ صحیح وقت پر تصویر کھینچ سکیں۔
کینیا کا مسائی مارا قومی پارک گولڈسٹین کی بیشتر تصاویر کا مقام تھا۔ یہ پارک متنوع جنگلی حیات کی وجہ سے مشہور ہے۔
،تصویر کا کیپشنکینیا کا مسائی مارا قومی پارک گولڈسٹین کی بیشتر تصاویر کا مقام تھا۔ یہ پارک متنوع جنگلی حیات کی وجہ سے مشہور ہے۔
15 سو مربع کلومیٹر پر پھیلے اس پارک میں پانچ سو شیر بھی موجود ہیں۔
،تصویر کا کیپشن15 سو مربع کلومیٹر پر پھیلے اس پارک میں پانچ سو شیر بھی موجود ہیں۔
گولڈ سٹین نے ان ہاتھیوں کی تصویر بارش کے دوران کھینچی۔ افریقی ہاتھیوں کی سماجی زندگی بہت پیچیدہ اور دلچسپ ہوتی ہے اور اس میں سب سے بوڑھی ہتھنی کا راج ہوتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنگولڈ سٹین نے ان ہاتھیوں کی تصویر بارش کے دوران کھینچی۔ افریقی ہاتھیوں کی سماجی زندگی بہت پیچیدہ اور دلچسپ ہوتی ہے اور اس میں سب سے بوڑھی ہتھنی کا راج ہوتا ہے۔
پارک میں رہنے والے چیتوں کے لیے اونچی لمبی گھاس شکار کے دوران بہترین اوٹ ثابت ہوتی ہے۔ چیتے اس علاقے کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا سیکھ چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپارک میں رہنے والے چیتوں کے لیے اونچی لمبی گھاس شکار کے دوران بہترین اوٹ ثابت ہوتی ہے۔ چیتے اس علاقے کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا سیکھ چکے ہیں۔