چنّئی میں منہدم ہونے والی عمارت میں ابھی بھی سو سے زیادہ افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے دو شہروں چنّئی اور دہلی میں دو عمارتوں کے منہدم ہونے سے کم از کم 20 افراد ہلاک جبکہ درجنون زخمی ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ چنّئی میں سنیچر کو اچانک منہدم ہو جانے والی عمارت میں نو افراد ہلاک ہوئے اور ابھی بھی سو سے زیادہ افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ چنّئی میں گرنے والے عمارت کے ملبے سے 20 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنچنّئی میں پولیس اہلکار ایس جارج فرنانڈیز نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ابھی بھی اس عمارت میں متعدد مزدور پھنسے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کا کام جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنامدادی ٹیمیں منہدم عمارت کے ملبے سے پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعمارت میں پھنسے ہوئے افراد میں زیادہ تر آندھر پردیش اور مغربی بنگال ریاستوں کے مزدور ہیں۔