برازیل بمقابلہ کولمبیا

وقت اشاعت

دوسرے ورلڈکپ کوارٹر فائنل کی تصاویر

ورلڈ کپ کا دوسرا کوارٹر فائنل فورٹالیزا میں کھیلا گیا۔
،تصویر کا کیپشنورلڈ کپ کا دوسرا کوارٹر فائنل فورٹالیزا میں کھیلا گیا۔
 برازیل میں جس دن برازیل کا میچ ہوتا ہے اس دن پورے ملک میں سرکاری چھٹی ہوتی ہے اور اس میچ کو دیکھنے کے لیے 60 ہزار سے زائد مداح سٹیڈیم میں موجود تھے۔
،تصویر کا کیپشن برازیل میں جس دن برازیل کا میچ ہوتا ہے اس دن پورے ملک میں سرکاری چھٹی ہوتی ہے اور اس میچ کو دیکھنے کے لیے 60 ہزار سے زائد مداح سٹیڈیم میں موجود تھے۔
کولمبیا کا یہ پہلا ورلڈکپ کوارٹر فائنل اور دونوں ٹیموں کا کسی بھی ورلڈ کپ میں آپس میں یہ پہلا میچ تھا۔
،تصویر کا کیپشنکولمبیا کا یہ پہلا ورلڈکپ کوارٹر فائنل اور دونوں ٹیموں کا کسی بھی ورلڈ کپ میں آپس میں یہ پہلا میچ تھا۔
میچ کے چھٹے منٹ میں نیمار کی کوشش سے برازیل کو پہلا کارنر ملا جس پر کپتان تیاگو سلوا نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلوا دی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے چھٹے منٹ میں نیمار کی کوشش سے برازیل کو پہلا کارنر ملا جس پر کپتان تیاگو سلوا نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلوا دی۔
دوسرے ہاف میں تیاگو سلوا کو کولمبین کھلاڑی کوگرانے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا۔ ان کا یہ لگاتار دوسرے میچ میں پیلا کارڈ تھا۔ برازیلی کپتان اب سیمی فائنل نہیں کھیل پائیں گے۔
،تصویر کا کیپشندوسرے ہاف میں تیاگو سلوا کو کولمبین کھلاڑی کوگرانے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا۔ ان کا یہ لگاتار دوسرے میچ میں پیلا کارڈ تھا۔ برازیلی کپتان اب سیمی فائنل نہیں کھیل پائیں گے۔
میچ کے 68ویں منٹ میں برازیل کو فری کک ملی جسے ڈیوڈ لوئیز نے برازیل کے دوسرے گول میں تبدیل کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے 68ویں منٹ میں برازیل کو فری کک ملی جسے ڈیوڈ لوئیز نے برازیل کے دوسرے گول میں تبدیل کر دیا۔
ژولیو سیزر نے کولمبین کھلاڑی باکا کو ڈی کے اندر گرا دیا اور ریفری نے برازیلی گول کیپر کو پیلا کارڈ دکھاتے ہوئے کولمبیا کو پنلٹی دے دی۔
،تصویر کا کیپشنژولیو سیزر نے کولمبین کھلاڑی باکا کو ڈی کے اندر گرا دیا اور ریفری نے برازیلی گول کیپر کو پیلا کارڈ دکھاتے ہوئے کولمبیا کو پنلٹی دے دی۔
اس پنلٹی کو جیمز روڈریگز نے با آسانی گول میں تبدیل کر دیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں ان کا چھٹا گول تھا۔
،تصویر کا کیپشناس پنلٹی کو جیمز روڈریگز نے با آسانی گول میں تبدیل کر دیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں ان کا چھٹا گول تھا۔
نیمار کو 88ویں منٹ میں کولمبین کھلاڑی ذونیگا نے فاؤل کر کے گرا دیا اور انھیں سٹریچر پر سٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا۔ اس میچ میں ریکاڈ 54 فاؤل ہوئے۔
،تصویر کا کیپشننیمار کو 88ویں منٹ میں کولمبین کھلاڑی ذونیگا نے فاؤل کر کے گرا دیا اور انھیں سٹریچر پر سٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا۔ اس میچ میں ریکاڈ 54 فاؤل ہوئے۔
جیمز رادریگز نے اس میچ میں گول کر کے لگاتار پانچ ورلڈکپ میچوں میں گول کرنے کا ریکاڈ برابر کر دیا۔ تاہم شکست کا دکھ ریکاڈ بنانے کی خوشی پر حاوی رہا۔
،تصویر کا کیپشنجیمز رادریگز نے اس میچ میں گول کر کے لگاتار پانچ ورلڈکپ میچوں میں گول کرنے کا ریکاڈ برابر کر دیا۔ تاہم شکست کا دکھ ریکاڈ بنانے کی خوشی پر حاوی رہا۔
برازیل کا سیمی فائنل میں مقابلہ اب جرمنی سے ہوگا۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل کا سیمی فائنل میں مقابلہ اب جرمنی سے ہوگا۔
کولمبین صدر اور فیفا کے صدر بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود تھے۔
،تصویر کا کیپشنکولمبین صدر اور فیفا کے صدر بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود تھے۔