جنوبی افریقی آرٹسٹ کا منی ایچر آرٹ کا دو سالہ منصوبہ
،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کی آرٹسٹ لورین لوٹس نے اپنے یہ اعادہ کیا کہ وہ دو سال تک ہر روز ایک نئی مختصر فن پارے بینٹ کریں گی۔
،تصویر کا کیپشنان کی سیریز کا نام ہے ’365 پوسٹ کارڈز فار اینٹس پراجیکٹ‘ ہے اور اس میں مشہور شخصیات لے کر ’سٹل لائف‘ اور قدرتی منظر کی تصاویر شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنلورین کیپ ٹاؤن میں رہتی ہیں اور وپ روزانہ ایک گھنٹہ ہر پینٹنگ پر صرف کرتی ہیں۔ کم ٹائم سرف کرنے کے باعث وہ صرف چھوٹی اور پیچیدہ پینٹنگز ہی بنا سکتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنلورین کہتی ہیں ’کچھ دن بڑے مشکل ہوتے ہیں۔ میرے خیال میں روزانہ کسی کے لیے کچھ بنانے کا ایک دباؤ ہے جو مجھ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنلورین کہتی ہیں: ’میرے دن کا بہترین حصہ وہ ہی ہوتا ہے جب میں پینٹ کرنے بیٹھتی ہوں۔‘
،تصویر کا کیپشنلورین: ’شروع میں مجھے لگا تھا جیسے یہ پراجیکٹ ایک بہت بڑا چیلنج ہے جیسے کہ میراتھون جس کے ختم ہونے پر میں شکر کروں گی۔‘
،تصویر کا کیپشنلورین: ’یہ وقت اب میرے لیے ایک تفکرانہ وقت بن چکا ہے۔ میرے دن کا ایک پرسکون اور مقدس حصہ۔‘
،تصویر کا کیپشنلورین کا کہنا ہے ’میرے کام کے حوالے سے ردِعمل بہت مثبت ہے۔‘