’شدت پسندوں کی صلاحیت کم ہوئی ہے، کمر نہیں ٹوٹی‘
وقت اشاعت

،تصویر کا ذریعہAP
فوج نے آج اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ دتہ خیل کے علاقے میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ اور جٹ طیاروں کی تازہ فضائی بمباری میں افسر سمیت تین فوجی اہلکار اور چونتیس شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ صورت حال کیا ہے، فوجی کاروائی کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کو وا پس بھیجنے میں کیا مشکلات ہیں ۔ بی بی سی کی ماہ پارہ صفدر نے دفاعی امور کے ماہر اور تجزیہ نگار ریٹائرڈ بریگیڈیر محمد سعد سے پوچھا کہ فوج کو ابتک کیا کامیابیان حاصل ہوئیں؟