گذشتہ ہفتے کا پاکستان

وقت اشاعت

پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران کہا تھا کہ کابل اسلام آباد کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے اور سرحدی انتظام میں تعاون چاہتا ہے۔
انھوں نے یہ بات جمعے کو پاکستان بّری فوج کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقعے پر کہی جہاں انھوں نے بّری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
،تصویر کا کیپشنافغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران کہا تھا کہ کابل اسلام آباد کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے اور سرحدی انتظام میں تعاون چاہتا ہے۔ انھوں نے یہ بات جمعے کو پاکستان بّری فوج کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقعے پر کہی جہاں انھوں نے بّری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
افغان صدر اشرف غنی اور وزیرِ اعظم پاکستان نے سنیچر کو پاکستان اور افغانستان کے اے ٹیموں کے درمیان ہونے والے ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی دیکھا۔ افغان صدر کے دورے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے۔
،تصویر کا کیپشنافغان صدر اشرف غنی اور وزیرِ اعظم پاکستان نے سنیچر کو پاکستان اور افغانستان کے اے ٹیموں کے درمیان ہونے والے ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی دیکھا۔ افغان صدر کے دورے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے۔
کراچی اور بلوچستان میں بلوچ تنظیمیوں نے 13 نومبر سنہ 1839 کی یاد میں جمعرات کو یوم شہدائے کے طور پر منایا ہے۔بلوچ رہنماؤں کے مطابق 13 نومبر سنہ 1839 کو انگریز بلوچستان پر قابض ہوئے۔ اس موقع پر کوئٹہ میں لاپتہ بلوچ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی تصاویر ہاتھوں میں لیے ریلی میں شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنکراچی اور بلوچستان میں بلوچ تنظیمیوں نے 13 نومبر سنہ 1839 کی یاد میں جمعرات کو یوم شہدائے کے طور پر منایا ہے۔بلوچ رہنماؤں کے مطابق 13 نومبر سنہ 1839 کو انگریز بلوچستان پر قابض ہوئے۔ اس موقع پر کوئٹہ میں لاپتہ بلوچ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی تصاویر ہاتھوں میں لیے ریلی میں شرکت کی۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں گذشتہ منگل کی صبح ہونے والے ٹریفک حادثے میں تقریباً 60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی مسافر بس مقامی وقت کے مطابق پونے پانچ بجے کے قریب ٹھیٹری بائی پاس پر واقع ایک پیٹرول پمپ سے تیل ڈلوانے کے بعد جیسے ہی سڑک پر آئی تو آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں گذشتہ منگل کی صبح ہونے والے ٹریفک حادثے میں تقریباً 60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی مسافر بس مقامی وقت کے مطابق پونے پانچ بجے کے قریب ٹھیٹری بائی پاس پر واقع ایک پیٹرول پمپ سے تیل ڈلوانے کے بعد جیسے ہی سڑک پر آئی تو آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کے نتیجے میں وہاں سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔ اس تصویر میں ایک بچی اپنے خاندان کے ساتھ باڑہ سے نقل مکانی کرکے پشاور پہنچ گئیں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کے نتیجے میں وہاں سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔ اس تصویر میں ایک بچی اپنے خاندان کے ساتھ باڑہ سے نقل مکانی کرکے پشاور پہنچ گئیں ہیں۔
پاکستان میں ساؤتھ ایشیا فٹبال فیڈریشن کے خواتین چیمپیئن شب کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد کے سپورٹس کمپلیکس میں افغان فٹبال ٹیم کی کھلاڑی ودا زمری میچ سے پہلے پریکٹس کر رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں ساؤتھ ایشیا فٹبال فیڈریشن کے خواتین چیمپیئن شب کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد کے سپورٹس کمپلیکس میں افغان فٹبال ٹیم کی کھلاڑی ودا زمری میچ سے پہلے پریکٹس کر رہی ہیں۔
پنجاب کے ضلع قصور میں نومبر کے اوائل میں نواحی گاؤں رادھا کشن میں مشتعل ہجوم نے ایک عیسائی جوڑے کو قرآن کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا۔ بدھ کو بھی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
،تصویر کا کیپشنپنجاب کے ضلع قصور میں نومبر کے اوائل میں نواحی گاؤں رادھا کشن میں مشتعل ہجوم نے ایک عیسائی جوڑے کو قرآن کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا۔ بدھ کو بھی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔