چار سال سے جاری بحران کے شام پر اثرات

وقت اشاعت

شام میں جاری بحران میں اب لڑائی کے بیچ پھنسے شہریوں کے لیے وہاں سے نکلنا مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ تنازعے کے چار برسوں میں اب تک دو لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور نصف آبادی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔ ہمسایہ ممالک کے انفراسٹرکچر پر دباؤ ہے اور پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسیوں کے مطابق سرحدیں اب بند کی جا رہی ہیں۔ لیکن اب امکان ہے کہ ملک کے شمال میں شدت پسند جنگجوؤں کو شکست ہو سکتی ہے۔