اسلام آباد میں ’آٹو شو‘

وقت اشاعت

نئی اور پرانی گاڑیوں میں نئی اور پرانی نسل کی یکساں دلچسپی۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کو سالانہ آٹو شو کا انعقاد ہوا جس میں جدید اور قدیم کا امتزاج دیکھنے کو ملا : تصاویر (رضا ہمدانی، ہارون رشید)
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کو سالانہ آٹو شو کا انعقاد ہوا جس میں جدید اور قدیم کا امتزاج دیکھنے کو ملا : تصاویر (رضا ہمدانی، ہارون رشید)
اس میلے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے مالکان کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔
،تصویر کا کیپشناس میلے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے مالکان کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔
اس نمائش میں پرانے زمانے کی گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں لوگوں کی دلچسپی دیدنی تھی۔
،تصویر کا کیپشناس نمائش میں پرانے زمانے کی گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں لوگوں کی دلچسپی دیدنی تھی۔
ان قدیم کاروں کے ساتھ ساتھ جدید موٹرسائیکلیں بھی اس موٹر شو کا حصہ تھیں۔
،تصویر کا کیپشنان قدیم کاروں کے ساتھ ساتھ جدید موٹرسائیکلیں بھی اس موٹر شو کا حصہ تھیں۔
ان جدید موٹرسائیکلوں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ افراد بھی دلچسپی لیتے دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنان جدید موٹرسائیکلوں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ افراد بھی دلچسپی لیتے دکھائی دیے۔
جدید موٹر سائیکلوں کے ساتھ 1960 سے 1980 کی دہائی میں مقبول ویسپا سکوٹر بھی میلے میں آئے۔
،تصویر کا کیپشنجدید موٹر سائیکلوں کے ساتھ 1960 سے 1980 کی دہائی میں مقبول ویسپا سکوٹر بھی میلے میں آئے۔
نمائش میں لائی جانے والی گاڑیوں میں سے کچھ نے مالکان نے انھیں خصوصی طور پر تیار کیا ہوا تھا۔
،تصویر کا کیپشننمائش میں لائی جانے والی گاڑیوں میں سے کچھ نے مالکان نے انھیں خصوصی طور پر تیار کیا ہوا تھا۔
موٹر شو میں موجود مرسیڈیز کا یہ فوجی ٹرک بھی توجہ کا مرکز رہا۔
،تصویر کا کیپشنموٹر شو میں موجود مرسیڈیز کا یہ فوجی ٹرک بھی توجہ کا مرکز رہا۔
آٹو شو میں شمسی توانائی سے چلنے والی ایک گاڑی بھی موجود تھی۔
،تصویر کا کیپشنآٹو شو میں شمسی توانائی سے چلنے والی ایک گاڑی بھی موجود تھی۔
اس گاڑی پر جہاں ٹرک آرٹ کا نمونہ موجود تھا وہیں یہ ملک سے پولیو کے خاتمے کی مہم میں بھی شریک دکھائی دی۔
،تصویر کا کیپشناس گاڑی پر جہاں ٹرک آرٹ کا نمونہ موجود تھا وہیں یہ ملک سے پولیو کے خاتمے کی مہم میں بھی شریک دکھائی دی۔