’لاشوں کی تعداد 500 سے زیادہ ہے‘
وقت اشاعت

،تصویر کا ذریعہbbc
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تشدد شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے صوبائی حکومت کے ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ 2014 میں اب تک 144 لاشیں ملی ہیں۔ جبکہ کل ملنے والی لاشوں کی تعداد سات سوسے زیادہ ہے۔
تاہم غیر سرکاری ذرائع ایسی لاشوں کی تعداد کہیں زیادہ بتاتے ہیں۔ لاشیں ملنے کا سلسلہ 2008ء سے شروع ہوا تھا وہ اب تک جاری ہے۔ بلوچستان میں حالات بہتر کیوں نہیں ہو پا رہے؟ اس پر بی بی سی کی ماہ پارہ صفدر نے لاپتہ افراد کی تنظیم کے سربراہ ماما قدیر سے بات کی اور پوچھا کہ حکومت حکومت نے جو تعداد بتائی ہیں کیا وہ اس سے متفق ہیں؟