فٹ بال سٹیڈیم کے باہر 22 ہلاکتیں

وقت اشاعت

قاہرہ میں ایک سٹیڈیم کے باہر پولیس اور تماشائیوں کے درمیان بلوے میں کم از کم 22 افراد ہلاک۔

مصر کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قاہرہ میں ایک سٹیڈیم کے باہر پولیس اور تماشائیوں کے درمیان بلوے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمصر کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قاہرہ میں ایک سٹیڈیم کے باہر پولیس اور تماشائیوں کے درمیان بلوے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ تشدد اس وقت پھوٹا جب ای این پی پی آئی اور زمالک کی ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہونے والا تھا۔
،تصویر کا کیپشنیہ تشدد اس وقت پھوٹا جب ای این پی پی آئی اور زمالک کی ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہونے والا تھا۔
فروری 2012 میں مصر کے ایک اور شہر پورٹ سعید میں فٹبال کے ایک میچ کے بعد ہونے والی ہنگامے میں 70 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنفروری 2012 میں مصر کے ایک اور شہر پورٹ سعید میں فٹبال کے ایک میچ کے بعد ہونے والی ہنگامے میں 70 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق اتوار کو ہونے والے بلوے میں پولیس نے قاہرہ میں ایئر ڈیفنس سٹیڈیم میں فٹبال کے شائقین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کے مطابق اتوار کو ہونے والے بلوے میں پولیس نے قاہرہ میں ایئر ڈیفنس سٹیڈیم میں فٹبال کے شائقین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔
اس دوران کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ زمالک کی مداحوں نے مرنے والوں کی تعداد 20 بتائی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس دوران کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ زمالک کی مداحوں نے مرنے والوں کی تعداد 20 بتائی ہے۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ اموات کیسے ہوئیں، لیکن بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ بھگدڑ مچ جانے کے بعد کچلے جانے سے ہلاک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنیہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ اموات کیسے ہوئیں، لیکن بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ بھگدڑ مچ جانے کے بعد کچلے جانے سے ہلاک ہوئے۔
سٹیڈیم میں مرنے والوں اور زخمیوں کے جوتوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ زمالک کے مداحوں کا دعویٰ ہے کہ تشدد اس وقت شروع ہوا جب حکام نے اندر جانے کے لیے صرف ایک گیٹ کھولا۔
،تصویر کا کیپشنسٹیڈیم میں مرنے والوں اور زخمیوں کے جوتوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ زمالک کے مداحوں کا دعویٰ ہے کہ تشدد اس وقت شروع ہوا جب حکام نے اندر جانے کے لیے صرف ایک گیٹ کھولا۔
دو عینی شاہدوں نے بتایا کہ جب لوگوں نے سٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی تو جنگلہ گر گیا جس سے بھگدڑ مچ گئی: ’اس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغنا شروع کر دیے۔‘
،تصویر کا کیپشندو عینی شاہدوں نے بتایا کہ جب لوگوں نے سٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی تو جنگلہ گر گیا جس سے بھگدڑ مچ گئی: ’اس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغنا شروع کر دیے۔‘