’امریکہ اور مغرب کی اسلام مخالف سوچ کا تاثر ختم کریں‘
وقت اشاعت
امریکی صدر اوباما نے انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلمان رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ انہیں اس سوچ کو چیلنج کرنے کی ضرورت ہے کہ مغربی دنیا اسلام کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلام کے ساتھ نہیں بلکہ ان شدت پسندوں کے خلاف جنگ ہے جو مذہب کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
واشنگٹن میں منعقد ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں ساٹھ ممالک شرکت کر رہے ہیں۔