موت کا شو

وقت اشاعت

لندن میں جاری ایک نمائش میں کمرہ عدالت اور انسانی اعضا سے لے کر جرم کے جائے وقوعہ سے لی گئی شہادتوں کو پیش کیا گیا۔

ایک عورت کی کھوپڑی
،تصویر کا کیپشنلندن کے ویلکم کولیکشن میں ایک نمائش میں فورینسک میڈیسن کی تاریخ، سائنس اور آرٹ پر روشنی ڈالی گئی ہے
موت کا شو
،تصویر کا کیپشننمائش میں لائبریری سے لیا گیا مواد، تصاویر، فورینسک آلات اور نمونے رکھے گئے ہیں
جیک دی رِپر کیس میں استعمال ہونے والے سکیچز اور کیمرہ
،تصویر کا کیپشننمائش میں آنے والوں کو ایک بصری سفر پر جرم کی جائے وقوعہ سے لے کر کمرۂ عدالت تک لے جایا جاتا ہے۔ پہلے حصے میں جائے وقوع سے شہادت ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے مختلف طریقوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جیسا کہ یہ کیمرہ جو جیک دی رِپر کیس کی تفتیش کے دوران استعمال کیا گیا تھا
ویلکم کولیکشن کی نمائش
،تصویر کا کیپشندوسری اشیا میں کرائم سین سے ملنے والی شہادتیں ہیں جو تفتیش کے دوران استعمال کی جاتی ہیں
چینی کی مٹی کا میز
،تصویر کا کیپشنکرائم سین کے بعد آنے والوں کو لیبارٹری لے جایا جاتا ہے۔ ایڈورڈ دور کے مردہ خانے سے لیے گئے اس چینی کی مٹی کے بنے ہوئے میز پر انسانی جسموں کی چیر پھاڑ کی جاتی تھی۔ قریب ہی نمائش میں آنے والے پوسٹ مارٹم کے عمل کے دوران پیدا ہونے والی آوازیں سن سکتے ہیں
ایک مقتول کی کھوپڑی
،تصویر کا کیپشنفورینسکس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ انسانی جسم میں اپنے نشانات چھوڑنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے جسے موت اور غائب ہونا بھی نہیں چھپا سکتا
کھوپڑی میں گولی کا راستہ
،تصویر کا کیپشنہتھیار، زخموں کے خاکے اور انسانی اعضا پوسٹ مارٹم کے اہم عنصر ہیں۔ یہاں انسانی دماغ کے اس حصے کو دکھایا گیا ہے جہاں سے گولی گزری تھی
چینی نصخہ
،تصویر کا کیپشنمردہ خانے والے حصے میں سائنس کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ تیرہویں صدی کے چینی نصخے ’غلطیوں کو صاف کرنا‘ کو فورینسک پیتھالوجی کی پہلی گائیڈ سمجھا جاتا ہے
ویلکم کولیکشن
،تصویر کا کیپشننمائش پھر آپ کو شناخت کے عمل کی طرف لے جاتی ہے۔ گزشتہ 100 برسوں سے زیادہ عرصے سے ہاتھوں کی انگلیوں کے نشانات کو پولیس کے لیے ایک اہم آلہ سمجھا جاتا ہے۔ بہت پیچیدہ تجزیے کے بعد تحقیق کار اہم شہادت ڈھونڈ کر مشتبہ ملزم کو سزا دلوا سکتے ہیں
ویلکم کولیکشن
،تصویر کا کیپشنیہ مارچری فریج بوسنیا کی جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں بنایا گیا ہے۔ اس میں وسیع پیمانے پر لاشوں کو دفن کیے جانے والی جگہوں کی تصاویر اور قتلِ عام کے متاثرین کی شناخت کی کوششوں کی ویڈیو ہے
ویلکم کولیکشن
،تصویر کا کیپشنیہ ہڈیاں بھی سابق یوگوسلاویا میں ہونے والے واقعات کی یاد دلاتی ہیں۔ کچھ ہڈیوں پر چاندی کے چھلے چڑھائے گئے ہیں
آرٹ ورک
،تصویر کا کیپشنیہ میموریل ایک میکسیکن آرٹسٹ نے بنایا ہے۔ اس طرح کے ٹائلوں والے فرش پر ان کے قریبی دوست کی لاش ملی تھی۔