گذشتہ ہفتے کا پاکستان

وقت اشاعت

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

چینی صدر شی جن پنگ کےدورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان ہوتے ہی پاکستان میں ان کے استقبال کے لیے تیاریاں جاری رہیں۔ چین کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کے روز پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران دونوں مماک 45 ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر معاہدے کریں گے۔
،تصویر کا کیپشنچینی صدر شی جن پنگ کےدورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان ہوتے ہی پاکستان میں ان کے استقبال کے لیے تیاریاں جاری رہیں۔ چین کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کے روز پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران دونوں مماک 45 ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر معاہدے کریں گے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 20 مزدوروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔ ہلاک شدگان کا تعلق صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ سے تھا اور اس حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 20 مزدوروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔ ہلاک شدگان کا تعلق صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ سے تھا اور اس حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کی۔
پاکستان میں 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی کمیشن نے کام کا باقاعدہ آغاز کیا اور پاکستان تحریکِ انصاف سمیت 21 سیاسی جماعتوں کو آئندہ کارروائی سے قبل دھاندلی کے شواہد جمع کروانے کو کہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی کمیشن نے کام کا باقاعدہ آغاز کیا اور پاکستان تحریکِ انصاف سمیت 21 سیاسی جماعتوں کو آئندہ کارروائی سے قبل دھاندلی کے شواہد جمع کروانے کو کہا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کیے گئے سیارچے کی تصویر جاری کی۔ یہ سیارچہ مریخ اور مشتری کے درمیان واقع سیارچوں میں سے ایک ہے اور سورج کے گرد ساڑھے پانچ برس میں اپنا چکر مکمل کرتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنامریکی خلائی ادارے ناسا نے طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کیے گئے سیارچے کی تصویر جاری کی۔ یہ سیارچہ مریخ اور مشتری کے درمیان واقع سیارچوں میں سے ایک ہے اور سورج کے گرد ساڑھے پانچ برس میں اپنا چکر مکمل کرتا ہے۔
گذشتہ ہفتے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بیساکھی کا تہوار منایا۔ اس سلسلے میں حسن ابدال میں گردوارہ پنجہ صاحب میں خصوصی انتظامات کیے گئے۔ بیساکھی کے تہوار کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ زائرین پاکستان آئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بیساکھی کا تہوار منایا۔ اس سلسلے میں حسن ابدال میں گردوارہ پنجہ صاحب میں خصوصی انتظامات کیے گئے۔ بیساکھی کے تہوار کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ زائرین پاکستان آئے تھے۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں نجی میڈیکل یونیورسٹی کی امریکی نژاد وائس پرنسپل ڈیبرا لوبو زخمی ہوگئیں۔ ایک نامعلوم گروپ نے اس حملے کو رینجرز کے ہاتھوں اپنے پانچ ساتھیوں کے قتل کا ردعمل قرار دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں نجی میڈیکل یونیورسٹی کی امریکی نژاد وائس پرنسپل ڈیبرا لوبو زخمی ہوگئیں۔ ایک نامعلوم گروپ نے اس حملے کو رینجرز کے ہاتھوں اپنے پانچ ساتھیوں کے قتل کا ردعمل قرار دیا ہے۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس نے ایک ریلی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی اور پاکستانی پرچم لہرانے کے معاملے میں سخت گیر علیحدگی پسند رہنما مسرت عالم بٹ کو گرفتار کرلیا، جس پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت الدعوہ کے کارکنان نے بھارت کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس نے ایک ریلی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی اور پاکستانی پرچم لہرانے کے معاملے میں سخت گیر علیحدگی پسند رہنما مسرت عالم بٹ کو گرفتار کرلیا، جس پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت الدعوہ کے کارکنان نے بھارت کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے گذشتہ ہفتے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے آٹھ کشتیاں تحویل میں لے لیں۔ان ماہی گیروں کو مبینہ طور پر پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے گذشتہ ہفتے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے آٹھ کشتیاں تحویل میں لے لیں۔ان ماہی گیروں کو مبینہ طور پر پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم 16 برس کے انتظار کے بعد پاکستان کو ایک روزہ میچ میں شکست دینے میں کامیاب رہی۔ میر پور میں کھیلا جانے والا میچ بنگلہ دیش نے 79 رنز سے جیتا۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم 16 برس کے انتظار کے بعد پاکستان کو ایک روزہ میچ میں شکست دینے میں کامیاب رہی۔ میر پور میں کھیلا جانے والا میچ بنگلہ دیش نے 79 رنز سے جیتا۔