گذشتہ ہفتے کا پاکستان

وقت اشاعت

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

کراچی میں جمعے کی رات نامعلوم مسلح افراد نے سماجی کارکن اور دا سیکنڈ فلور کی ڈائریکٹر سبین محمود کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ سنیچر کو کراچی میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئی۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں جمعے کی رات نامعلوم مسلح افراد نے سماجی کارکن اور دا سیکنڈ فلور کی ڈائریکٹر سبین محمود کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ سنیچر کو کراچی میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئی۔
وزیراعظم نواز شریف اور فوج کے سربراہ جنرل شریف نے یمن کی صورتحال پر سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کیا جبکہ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔
،تصویر کا کیپشنوزیراعظم نواز شریف اور فوج کے سربراہ جنرل شریف نے یمن کی صورتحال پر سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کیا جبکہ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔
پاکستان میں بعض مذہبی جماعتوں کی جانب یمن کے تنازعے سعودی عرب کی حمایت میں جلوس نکالنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پاکستان نے یمن کی جنگ میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے یمن میں فضائی حملے وقفے وقفے سے جاری ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں بعض مذہبی جماعتوں کی جانب یمن کے تنازعے سعودی عرب کی حمایت میں جلوس نکالنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پاکستان نے یمن کی جنگ میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے یمن میں فضائی حملے وقفے وقفے سے جاری ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ کے دورۂ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور چین نے اربوں ڈالر مالیت کے 51 دستاویزات، معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے۔پاکستانی پارلیمان سے خطاب میں چین کے صدر نے کہا کہ پاکستان نے چین کی مغربی سرحد اور ملحقہ علاقوں پر موجود تمام مشکلات پر قابو پا لیا ہے اور وہاں سکیورٹی اور استحکام قائم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنچینی صدر شی جن پنگ کے دورۂ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور چین نے اربوں ڈالر مالیت کے 51 دستاویزات، معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے۔پاکستانی پارلیمان سے خطاب میں چین کے صدر نے کہا کہ پاکستان نے چین کی مغربی سرحد اور ملحقہ علاقوں پر موجود تمام مشکلات پر قابو پا لیا ہے اور وہاں سکیورٹی اور استحکام قائم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جیت گئے۔انتخابات کے موقعے پر رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جیت گئے۔انتخابات کے موقعے پر رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی۔
پولیس حکام کے مطابق حلقے میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوتے ہی نامعلوم نوجوانوں نے تحریک انصاف کے انتخابی کیمپ میں توڑ پھوڑ کی اور جھنڈے کو نذر آتش کیا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر شیلنگ کی اور 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔
،تصویر کا کیپشنپولیس حکام کے مطابق حلقے میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوتے ہی نامعلوم نوجوانوں نے تحریک انصاف کے انتخابی کیمپ میں توڑ پھوڑ کی اور جھنڈے کو نذر آتش کیا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر شیلنگ کی اور 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں گذشتہ کافی عرصے سے شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔ ایجنسی میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا اور وہاں سے ملنے والی منشیات کو تلف کر دیا گیا۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کئی جگہ محدود مقدار افیون کاشت کی جاتی ہے جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان میں دنیا میں پیدا ہونے والی افیون کا تقریباً 90 فیصد پیدا ہوتی ہے اور اس کی بیرونی ملک سمگلنگ کا ایک بڑا راستہ پاکستان ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں گذشتہ کافی عرصے سے شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔ ایجنسی میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا اور وہاں سے ملنے والی منشیات کو تلف کر دیا گیا۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کئی جگہ محدود مقدار افیون کاشت کی جاتی ہے جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان میں دنیا میں پیدا ہونے والی افیون کا تقریباً 90 فیصد پیدا ہوتی ہے اور اس کی بیرونی ملک سمگلنگ کا ایک بڑا راستہ پاکستان ہے۔
ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیشں نے شکیب الحسن اور شبیر رحمان کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس سے پہلے تین میچوں کی سیریز میں بھی پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنڈھاکہ میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیشں نے شکیب الحسن اور شبیر رحمان کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس سے پہلے تین میچوں کی سیریز میں بھی پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کے مختصر دورے پر آ رہی ہے۔مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی کوئی بھی ٹیم پاکستان نہیں آئی ہے۔ کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں تیاریاں کی جا رہی ہیں تاہم زمبابوے نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کے مختصر دورے پر آ رہی ہے۔مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی کوئی بھی ٹیم پاکستان نہیں آئی ہے۔ کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں تیاریاں کی جا رہی ہیں تاہم زمبابوے نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستان فیشن ڈیزائن نے فیشن ویک کا انعقاد کیا۔ سن سلک فیشن ویک میں ماڈلز نے مختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی۔
،تصویر کا کیپشنصوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستان فیشن ڈیزائن نے فیشن ویک کا انعقاد کیا۔ سن سلک فیشن ویک میں ماڈلز نے مختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی۔
اسلام آباد میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے پانچ روزہ کتب میلہ لگایا گیا جس کا مقصد ملک میں مطالعے کو فروغ دینا ہے۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے پانچ روزہ کتب میلہ لگایا گیا جس کا مقصد ملک میں مطالعے کو فروغ دینا ہے۔