انسان، کیمرے کی آنکھ سے

وقت اشاعت

لینز کلچر پورٹریٹ ایوارڈز 2015 کے تصویری مقابلے کی منتخب تصاویر۔

جنوبی کوریا کے فوٹوگرافر ڈائسنگ لی نے اس سال کا لینز کلچر پورٹریٹ تصویری مقابلہ مغربی بنگال کے جزیرے گھرومارا میں اپنے پروجیکٹ پر بہترین فوٹوگرافی کا ایوارڈ حاصل کیا۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا کے فوٹوگرافر ڈائسنگ لی نے اس سال کا لینز کلچر پورٹریٹ تصویری مقابلہ مغربی بنگال کے جزیرے گھرومارا میں اپنے پروجیکٹ پر بہترین فوٹوگرافی کا ایوارڈ حاصل کیا۔
یہ چھوٹا سا جزیرہ دریائے گنگا کے خلیج بنگال میں گرنے والے ڈیلٹا میں واقع ہے اور دھیرے دھیرے یہ ختم ہو رہا ہے۔ کھیتی باڑی کے باعث کچھ حصوں میں زمین کا کٹاؤ اور ماحولیاتی تپش کے باعث سطح سمندر بلند ہو رہی ہے۔ لی کہتے ہیں: ’میں نے گاؤں کے لوگوں کو کناروں پر کھڑا کیا اور ختم ہوتے ہوئے اس خوبصورت جزیرے کے ساتھ ان کی تصاویر بنائیں۔‘
،تصویر کا کیپشنیہ چھوٹا سا جزیرہ دریائے گنگا کے خلیج بنگال میں گرنے والے ڈیلٹا میں واقع ہے اور دھیرے دھیرے یہ ختم ہو رہا ہے۔ کھیتی باڑی کے باعث کچھ حصوں میں زمین کا کٹاؤ اور ماحولیاتی تپش کے باعث سطح سمندر بلند ہو رہی ہے۔ لی کہتے ہیں: ’میں نے گاؤں کے لوگوں کو کناروں پر کھڑا کیا اور ختم ہوتے ہوئے اس خوبصورت جزیرے کے ساتھ ان کی تصاویر بنائیں۔‘
دوسرا انعام جرمنی کے فوٹوگرافر فلپ اینگل ہورن نے چین کے مشرقی شہر چنگ داؤ میں کنٹوپ پہن کر ساحل سمندر پر جانے والوں کی تصاویر پر حاصل کیا۔
،تصویر کا کیپشندوسرا انعام جرمنی کے فوٹوگرافر فلپ اینگل ہورن نے چین کے مشرقی شہر چنگ داؤ میں کنٹوپ پہن کر ساحل سمندر پر جانے والوں کی تصاویر پر حاصل کیا۔
اینگل ہورن کہتے ہیں: ’سٹائل کے علاوہ پیراکی کا یہ غیررسمی لباس ان افراد کو سورج کی نقصان دہ شعاعوں اور یہاں پائی جانے والے بڑی بڑی جیلی فش کے ڈنک سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔‘
،تصویر کا کیپشناینگل ہورن کہتے ہیں: ’سٹائل کے علاوہ پیراکی کا یہ غیررسمی لباس ان افراد کو سورج کی نقصان دہ شعاعوں اور یہاں پائی جانے والے بڑی بڑی جیلی فش کے ڈنک سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔‘
کینڈس کارچ نے تیسرا ایوارڈ فلاڈیلفیا کی ایک 97 سالہ فن کار میری المر کی تصاویر پر حاصل کیا۔
،تصویر کا کیپشنکینڈس کارچ نے تیسرا ایوارڈ فلاڈیلفیا کی ایک 97 سالہ فن کار میری المر کی تصاویر پر حاصل کیا۔
کینڈس کارچ کہتی ہیں: ’میں پانچ سال سے زیادہ عرصے سے میری المر کی تصاویر بنا رہی ہوں۔ کتاب کا خیال مجھے دو سال پہلے آیا تھا۔میرا مقصد ایک ایسی کتاب ترتیب دینا ہے جس میں میری بنائی ہوئی تصاویر اور ان کی اپنی تصاویر کا امتزاج پیش کیا جائے۔‘
،تصویر کا کیپشنکینڈس کارچ کہتی ہیں: ’میں پانچ سال سے زیادہ عرصے سے میری المر کی تصاویر بنا رہی ہوں۔ کتاب کا خیال مجھے دو سال پہلے آیا تھا۔میرا مقصد ایک ایسی کتاب ترتیب دینا ہے جس میں میری بنائی ہوئی تصاویر اور ان کی اپنی تصاویر کا امتزاج پیش کیا جائے۔‘
سنگل امیج شعبے میں پہلا انعام ٹام ونی نے ایک ماڈل، اداکارہ اور فن کارہ الیگزینڈریا کی تصویر پر حاصل کیا۔
،تصویر کا کیپشنسنگل امیج شعبے میں پہلا انعام ٹام ونی نے ایک ماڈل، اداکارہ اور فن کارہ الیگزینڈریا کی تصویر پر حاصل کیا۔
لنیل ڈیونک کی ’بینڈ آف برادرز‘ کے عنوان والی اس تصویر کو دوسرا انعام دیا گیا۔ اس تصویر میں یوگنڈا کے ضلعے مکونو کے دیہی علاقے میں گرٹروڈ اور اس کے پانچ بچوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ گرٹروڈ عورتوں کی فلاح و بہبود کے ایک ٹرسٹ سے وابستہ ہیں۔
،تصویر کا کیپشنلنیل ڈیونک کی ’بینڈ آف برادرز‘ کے عنوان والی اس تصویر کو دوسرا انعام دیا گیا۔ اس تصویر میں یوگنڈا کے ضلعے مکونو کے دیہی علاقے میں گرٹروڈ اور اس کے پانچ بچوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ گرٹروڈ عورتوں کی فلاح و بہبود کے ایک ٹرسٹ سے وابستہ ہیں۔
آئینہ دیکھتے ہوئے دس سالہ جڑواں بچوں کی تصویر پر کیرولینا سینچیز مونگ کو تیسرا انعام دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنآئینہ دیکھتے ہوئے دس سالہ جڑواں بچوں کی تصویر پر کیرولینا سینچیز مونگ کو تیسرا انعام دیا گیا۔