رمادی پر دولت اسلامیہ کا قبضہ

وقت اشاعت

عراق کے سب سے بڑے صوبے الانبار کے دارالحکومت رمادی کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے چھڑانے کے لیے عراقی حکومت ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا کو وہاں بھیج رہي ہے۔

ایک سرکاری اہلکار کے مطابق رمادي ميں جمعرات کو شروع ہونے والے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے تازہ حملے میں عام شہریوں سمیت اب تک پانچ سو کے قریب لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

اِس سے قبل دولتِ اسلامیہ نے سرکاری فورسز کو پسپا کر کے شہر پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ عراق اور شام کے وسيع علاقے پر دولت اسلاميہ کا قبضہ ہے جبکہ کئي ديگر حصوں ميں شدت پسند تنظيم کے ليے بہت بڑي حمايت موجود ہے۔ جاوید سومرو کی رپورٹ