استوائی جنگلات کی ’پوشیدہ‘ مخلوقات

وقت اشاعت

کوئی شکار ہونے سے بچنے کو چھپا ہے تو کوئی شکار کی تلاش میں

استوائی جنگلات میں رہنے والی مخلوقات کو تلاش کرنا انتہائی مشکل کام ہے تاہم کینیڈین فوٹوگرافر پال برٹنر نے ایمزون سے بورنیو تک کئی ماہ کی مہم جوئی کے دوران اس چھپکلی سمیت کئی حشرات الارض کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا۔
،تصویر کا کیپشناستوائی جنگلات میں رہنے والی مخلوقات کو تلاش کرنا انتہائی مشکل کام ہے تاہم کینیڈین فوٹوگرافر پال برٹنر نے ایمزون سے بورنیو تک کئی ماہ کی مہم جوئی کے دوران اس چھپکلی سمیت کئی حشرات الارض کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا۔
کیموفلاج کسی جانور کو خود شکار ہونے یا پھر اس کے اپنے شکار کی نظروں میں آنے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی ایک مثال یہ سٹک کیڑا ہے جسے پتلی شاخوں کے درمیان پہلی نظر میں ڈھونڈنا انتہائی مشکل ہے۔
،تصویر کا کیپشنکیموفلاج کسی جانور کو خود شکار ہونے یا پھر اس کے اپنے شکار کی نظروں میں آنے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی ایک مثال یہ سٹک کیڑا ہے جسے پتلی شاخوں کے درمیان پہلی نظر میں ڈھونڈنا انتہائی مشکل ہے۔
کچھ جنگلی کیڑے پتوں یا کائی کے رنگ کے ہوتے ہیں اور اسی کا فائدہ اٹھا کر بغیر نظروں میں آئے وسیع علاقے میں حرکت کر سکتے ہیں۔ تصویر میں نظر آنے والا گرگٹ بھی ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی عمدہ مثال ہے۔
،تصویر کا کیپشنکچھ جنگلی کیڑے پتوں یا کائی کے رنگ کے ہوتے ہیں اور اسی کا فائدہ اٹھا کر بغیر نظروں میں آئے وسیع علاقے میں حرکت کر سکتے ہیں۔ تصویر میں نظر آنے والا گرگٹ بھی ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی عمدہ مثال ہے۔
کیا آپ اس تصویر میں کیکڑا مکڑی کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟ یہ چھوٹی اور آہستہ آہستہ حرکت کرنے والی مکڑی کوڑا کرکٹ میں ایسے چھپ جاتی ہے جیسے اس کا ہی حصہ ہو۔
،تصویر کا کیپشنکیا آپ اس تصویر میں کیکڑا مکڑی کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟ یہ چھوٹی اور آہستہ آہستہ حرکت کرنے والی مکڑی کوڑا کرکٹ میں ایسے چھپ جاتی ہے جیسے اس کا ہی حصہ ہو۔
 کیکڑا مکڑی کی کئی اقسام ہیں۔ کچھ پھولوں پر بسیرا کرتی ہیں اور وہاں آنے والے حشرات کا شکار کرتی ہیں تو کچھ جس پھول پر بھی بیٹھیں اس کی رنگت اختیار کر لیتی ہیں اور خود اپنے شکار کی نگاہوں سے اوجھل ہو جاتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشن کیکڑا مکڑی کی کئی اقسام ہیں۔ کچھ پھولوں پر بسیرا کرتی ہیں اور وہاں آنے والے حشرات کا شکار کرتی ہیں تو کچھ جس پھول پر بھی بیٹھیں اس کی رنگت اختیار کر لیتی ہیں اور خود اپنے شکار کی نگاہوں سے اوجھل ہو جاتی ہیں۔
 برٹنر کا کہنا ہے کہ اتنی عمدگی سے چھپے ہوئی مخلوقات کو تلاش کرنے میں تجربہ اہم ہے لیکن ایسا اکثر خوش قسمتی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔
،تصویر کا کیپشن برٹنر کا کہنا ہے کہ اتنی عمدگی سے چھپے ہوئی مخلوقات کو تلاش کرنے میں تجربہ اہم ہے لیکن ایسا اکثر خوش قسمتی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔
برٹنر کا کہنا ہے کہ ’اکثر ایسی مخلوق کی تلاش صحیح وقت پر صحیح جگہ ڈھونڈنے کا نتیجہ ہوتی ہے۔‘ اس تصویر میں آپ مکڑی کو تلاش کر سکتے ہیں؟
،تصویر کا کیپشنبرٹنر کا کہنا ہے کہ ’اکثر ایسی مخلوق کی تلاش صحیح وقت پر صحیح جگہ ڈھونڈنے کا نتیجہ ہوتی ہے۔‘ اس تصویر میں آپ مکڑی کو تلاش کر سکتے ہیں؟
کینیڈین فوٹوگرافر کے مطابق کسی ایسی مخلوق کی تصویر کھینچنا جسے اس سے قبل کسی نے بھی نہ دیکھا ہو خود اپنی جگہ ایک بہترین احساس ہے۔
،تصویر کا کیپشنکینیڈین فوٹوگرافر کے مطابق کسی ایسی مخلوق کی تصویر کھینچنا جسے اس سے قبل کسی نے بھی نہ دیکھا ہو خود اپنی جگہ ایک بہترین احساس ہے۔
برٹنر دشمن کی نظروں سے پوشیدہ رہنے والی جن مخلوقات کی تصویر کشی میں کامیاب رہے ان میں پتے جیسی دم والی چھپکلی بھی تھی جو درخت کی ایک شاخ پر چھپی ہوئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنبرٹنر دشمن کی نظروں سے پوشیدہ رہنے والی جن مخلوقات کی تصویر کشی میں کامیاب رہے ان میں پتے جیسی دم والی چھپکلی بھی تھی جو درخت کی ایک شاخ پر چھپی ہوئی تھی۔
اور آخر میں اس تصویر میں کہیں ایک سبز سانپ چھپا ہوا ہے۔ کہاں ہے یہ آپ تلاش کریں۔
،تصویر کا کیپشناور آخر میں اس تصویر میں کہیں ایک سبز سانپ چھپا ہوا ہے۔ کہاں ہے یہ آپ تلاش کریں۔