’تین بہادر فلم نہیں بلکہ ایک تحریک ہے‘
وقت اشاعت
آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ ان کی ’تین بہادر‘ نامی پا کستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم ایک موومنٹ ثابت ہوگی۔ شرمین نے دستاویزی فلموں سے شہرت پائی اور آج ایک نئی جہت والی اُنکی اینیمیٹڈ فیچر فلم ’تین بہادر‘ بھی ریلیز ہوئی ہے۔ بی بی سی اردو سروس حسن کاظمی نے خصوصی انٹرویو میں ان سے تین بہادر فلم کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔