نیشنل جیوگرافک کے مقابلے میں بھیجی جانے والے تصاویر میں سے چند منتخب کردہ تصاویر
،تصویر کا کیپشننیشنل جیوگرافک کا سال 2015 کی سفری تصاویر کا مقابلہ جاری ہے۔ ابھی تک اس مقابلے میں بھیجی جانے والے تصاویر میں سے چند منتخب کردہ تصاویر میں سے ایک میں جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے ساحلی مقام کلفٹن بیچ پر بچے ایک چٹان سے پانی میں چھلانگ لگا رہے ہیں۔ یہ تصویر سلاویک کوزدرس نے بھیجی ہے۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ سال مقابلے میں 18 ہزار تصاویر بھیجی گئی تھیں۔ اس مقابلے میں مختلف درجہ بندیوں میں تصاویر بھیجی جا سکتی ہیں۔ جن میں سفری تصاویر، بیرونی مناظر، کسی مقام کا احساس اور فطرتی لمحات شامل ہیں۔ ہاورڈ سنگلٹن کی اس تصویر میں دریائی گھوڑے کی جمائی لینے کے بعد اس پر بیٹھا پرندہ دور جانے کی کوشش کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشناینڈس اینڈرسن نے گل لالہ یعنی ٹیولپ پھولوں کے کھیتوں کی یہ تصویر بھیجی ہے۔ نیدرلینڈ میں ایک وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے پھولوں کے کھیتوں کی تصویر لینے کے لیے اینڈرسن کو ڈرون کیمرہ استعمال کرنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنایلن گیچگی کی اس تصویر میں خاتون ایک چٹان پر مراقبے کی حالت میں کھڑی ہے۔ یہ خاتون روزانہ اس جگہ آتی ہے اور یہ چٹان 40 میٹر بلند ہے اور کینیا کے مغربی علاقے کیسومو میں واقع ہے۔
،تصویر کا کیپشن کیلیفورنیا کے ماجوؤ صحرا میں واقع جھیل کوہن کی فضا سے کھینچی جانے والی یہ تصویر جیسن ٹی نے بھیجی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت ریاست تمل ناڈو میں سالانہ میلے کے موقعے پر بچی کے چہرے پر مقامی رسم و رواج کے تحت نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔ یہ تصویر آشیت ڈیسائی نے بھیجی ہے۔
،تصویر کا کیپشنمغربی ناروے میں’دا ماؤنٹین روڑ‘ یا پاڑی سڑک کی تصویر بھیجنے والے سین اینچ کے مطابق وہ موسم گرما میں خوش قسمتی سے اس علاقے میں دو ماہ سے رہ رہے تھے اور ایک دن انھوں نے علاقے میں دھند چھاتے ہوئی تو وہ گاڑی لے کر سڑک پر نکل گئے اور سورج غروب ہوتے وقت علاقے میں پھیلتی ہوئی دھند کی یہ تصویر کھینچی۔
،تصویر کا کیپشنماسیومو رومی کو آسٹریلیا میں طلوع آفتاب کے وقت تیراکی کی رسم کو ادا کرنے کے اس نظارے کو کیمرے میں محفوظ کرنے کے لیے صبح بہت جلد اٹھنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنچیری کے پھولوں کی بہار کے اس دلکش نظارے کی تصویر ٹوکیو سے موٹاکی یومیورا نے بھیجی ہے۔ تصویری مقابلہ 30 جون 2015 تک جاری رہے گا۔ مقابلے کے فاتح کو پانامہ کینال اور کوسٹا ریکا میں نیشنل جیوگرافک کی طرف سے تصویری مہم جوئی پر بھیجا جائے گا۔