پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔
،تصویر کا کیپشنجمعرات کو پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے 45 ارب روپے کی لاگت سے اسلام آباد، راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کیا۔
،تصویر کا کیپشنجمعے کو پاکستان کی وفاقی حکومت نے مالی سال 2015 تا 2016 کے لیے بجٹ پیش کیا جس کا مجموعی حجم 43 کھرب 13 ارب روپے ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنیچر کو ضلع سوات اور دیر لوئر میں بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف خواتین نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
،تصویر کا کیپشن خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں قتل کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنیکم جون کو صحافی نجم سیٹھی نے کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی صدارت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے کراچی میں برائڈل کوٹیور ویک منعقد ہوا جس میں مختلف ڈیزائنرز کے عروسی ملبوسات کو پیش کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنسنیچر کو پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک انسپیکٹر سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجمعے کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے میانمار میں روہنجیا مسلمان پر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف جمعے کو چار روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ امن کا نوبیل انعام پانے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے دس ملزمان میں سے صرف دو کو ہی سزا سنائی گئی اور دیگر آٹھ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا تھا۔