گذشتہ ہفتے کا پاکستان

وقت اشاعت

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے ایک تین روزہ پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ دورہ سری لنکا میں پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم نے آخری بار سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز 2006 میں انضمام الحق کی قیادت میں جیتی تھی۔ اس کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں جن میں سے سری لنکا نے اپنے ملک میں تینوں ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے ایک تین روزہ پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ دورہ سری لنکا میں پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم نے آخری بار سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز 2006 میں انضمام الحق کی قیادت میں جیتی تھی۔ اس کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں جن میں سے سری لنکا نے اپنے ملک میں تینوں ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں۔
گذشتہ دنوں کراچی میں برائیڈل کوٹیور ویک منعقد ہوا۔ یہ پاکستان میں عروسی ملبوسات کی نمائش کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو سال میں دو مرتبہ پیش کیا جاتا ہے۔ اس ایونٹ میں سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنائرہ اکرم نے بھی ریمپ پر کیٹ واک کی۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ دنوں کراچی میں برائیڈل کوٹیور ویک منعقد ہوا۔ یہ پاکستان میں عروسی ملبوسات کی نمائش کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو سال میں دو مرتبہ پیش کیا جاتا ہے۔ اس ایونٹ میں سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنائرہ اکرم نے بھی ریمپ پر کیٹ واک کی۔
سکھ مذہب کے پانچویں گرو، گرو ارجن دیو کی 408ویں برسی کے موقع پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے۔ سکھ یاتری گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال اور لاہور میں گردوارہ ڈیرہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
،تصویر کا کیپشنسکھ مذہب کے پانچویں گرو، گرو ارجن دیو کی 408ویں برسی کے موقع پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے۔ سکھ یاتری گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال اور لاہور میں گردوارہ ڈیرہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ سات جون کو کوئٹہ میں سرکلرر روڈ پر میزان چوک کے قریب پیش آیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ سات جون کو کوئٹہ میں سرکلرر روڈ پر میزان چوک کے قریب پیش آیا۔
گذشتہ ہفتے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر جاری رہی۔ زیرنظر تصویر میں شہری صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے نہر میں نہا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر جاری رہی۔ زیرنظر تصویر میں شہری صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے نہر میں نہا رہے ہیں۔
13 جون کو کراچی میں ایس ایس پی راؤ انوار پر مبینہ حملے کی کوشش کے دوران چار مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ اس سے قبل نو جون کو کراچی میں ہی فائرنگ کے ایک واقعے میں سائٹ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عبدالمجید عباسی ہلاک ہوگئے تھے۔
،تصویر کا کیپشن13 جون کو کراچی میں ایس ایس پی راؤ انوار پر مبینہ حملے کی کوشش کے دوران چار مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ اس سے قبل نو جون کو کراچی میں ہی فائرنگ کے ایک واقعے میں سائٹ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عبدالمجید عباسی ہلاک ہوگئے تھے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں11 جون کو پولیس موبائل پر ہونے والے خودکش حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس ملک طارق سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں11 جون کو پولیس موبائل پر ہونے والے خودکش حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس ملک طارق سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
کراچی اور پشاور کے علاوہ کوئٹہ میں بھی پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔ 11 جون کو ہی کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی شامل تھا۔
،تصویر کا کیپشنکراچی اور پشاور کے علاوہ کوئٹہ میں بھی پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔ 11 جون کو ہی کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی شامل تھا۔
پاکستان کی حکومت نے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کو ملک میں آپریشن بند کرنے کا حکم دیا گیا اور غیر ملکی عملے کو کہا کہ آئندہ 15 دن میں ملک چھوڑ دیں۔ وزارتِ داخلہ کے حکم پر دارالحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مرکزی دفتر اور ملک میں پھیلے دفاتر کو سیل کر دیا گیا
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی حکومت نے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کو ملک میں آپریشن بند کرنے کا حکم دیا گیا اور غیر ملکی عملے کو کہا کہ آئندہ 15 دن میں ملک چھوڑ دیں۔ وزارتِ داخلہ کے حکم پر دارالحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مرکزی دفتر اور ملک میں پھیلے دفاتر کو سیل کر دیا گیا
 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے قیام کے بارے میں بیان کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی تنظیموں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے جبکہ پاکستان کے ایوان بالا میں ایک مذمتی قرارداد پیش کی ہے جس میں نریندر مودی کے بیان کو پاکستانی سالمیت پر حملہ قرار دیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران کہا تھا کہ بنگلہ دیش کا قیام ہر بھارتی کی خواہش تھی اور یہی وجہ تھی کہ بھارتی افواج نے بنگلہ دیش میں علیحدگی پسندوں کی مدد کی تھی۔
،تصویر کا کیپشن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے قیام کے بارے میں بیان کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی تنظیموں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے جبکہ پاکستان کے ایوان بالا میں ایک مذمتی قرارداد پیش کی ہے جس میں نریندر مودی کے بیان کو پاکستانی سالمیت پر حملہ قرار دیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران کہا تھا کہ بنگلہ دیش کا قیام ہر بھارتی کی خواہش تھی اور یہی وجہ تھی کہ بھارتی افواج نے بنگلہ دیش میں علیحدگی پسندوں کی مدد کی تھی۔