زیرِ سطح فوٹوگرافی کے لیے جانے جانے والے فوٹوگرافر میٹی سمتھ کی تخلیقات۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر میٹی سمتھ کو پانی میں چھلانگ لگانے اور پانی پر روشنی کے جھلملاتے ہوئے عکس سے بڑی رغبت ہے۔ انھوں نے اسی وجہ سے زیرِ سطح فوٹوگرافی پر مہارت حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشنمیٹی سمتھ کی تخلیقات امتزاج کا مظہر ہیں، جن میں ایک عنصر دوسرے عنصر میں مدغم ہو جاتا ہے۔ مگرمچھوں کی یہ تصویر کیوبا میں لی گئی تھی۔ وہ کہتے ہیں کہ اس تصویر میں وہ مگرمچھ کے دانتوں اور آنکھوں کی مدد سے اس کی شخصیت اجاگر کرنا چاہتے تھے۔
،تصویر کا کیپشنمیٹی سمتھ کو شفاف نیلے آسمان کے مقابلے پر شدید موسمی حالات والے آسمان زیادہ پسند ہیں۔ کیوبا کے ساحل پر شارکوں کی یہ تصویر لینا بےحد مشکل ثابت ہوا۔
،تصویر کا کیپشن میٹی کا کہنا ہے: ’میں نے پانی کے اندر تصاویر کھینچنے کے لیے خاص طور پر 18 انچ گنبد بنوایا ہے، تاکہ اس کے اندر سے شدید موسم میں بھی تصاویر لے سکوں۔‘
،تصویر کا کیپشنان کا کہنا تھا: ’زہریلے ڈنک کے لیے مشہور بلوباٹل کنیڈیریا نامی جانور بہت ہی زیادہ خوبصورت ہے۔ میں اس تجربے کو محتاط طریقے اور لائیٹنگ اور کمپوزیشن کے ساتھ محفوظ کرنا چاہتا تھا۔‘
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر نے بتایا: ’میں اس جانور کی تفصیل جاننے کے لیے پانی کی تاریکی کو برقرار رکھنا چاہتا تھا اور اس کے لیے مختلف تکینکیں استعمال کرنا پڑیں جس میں کئی ہفتے صرف ہوئے۔‘ انھوں نے پانی میں فائبر آپٹک فلیش استعمال کیے جن کی مدد سے مطلوبہ تاثر حاصل کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشن’جب بھی مجھے اس چھوٹے سے تالاب تک رسائی ملتیا، میں کیمرے کے لوازمات کے ساتھ تجربات کرتا۔‘
،تصویر کا کیپشن’ایک سمندری فوٹوگرافر کے طور پر میرے اندر عجیب سی عادات آ گئیں، جن میں سے ایک آدھی رات کے وقت پتھریلے تالابوں میں چلنا شامل ہے۔ تاہم فوٹوگرافر کے لیے ان کے فوائد بےتحاشا ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشن’میرے پورٹ فولیو میں زرد رنگ کی کمی تھی۔ اس کمی کو ان سنہری سمندری پودوں نے خوبی سے پر کر دیا۔‘
،تصویر کا کیپشنلمبے پروں والی اس ایل کی تصویر سڈنی کے بوٹینیکل گارڈن میں لی گئی جس کے پس منظر میں شہر کی عمارات نظر آ رہی ہیں۔آپ میٹی سمتھ کی مزید تخلیقات ان کی ویب سائٹ www.mattysmithphoto.com پر دیکھ سکتے ہیں۔