جب جج نے ملزم دوست کو پہچان لیا

وقت اشاعت

امریکہ میں سکول کے زمانے کے دو دوستوں کی ملاقات کئی برس کے بعد کمرہ عدالت میں ہوئی جہاں ایک جج کی حثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھی تو دوسرے پر چوری کا الزام تھا۔

آرتھر بوتھ جس پر میامی کی ایک عدالت میں چوری کا مقدمہ چل رہا ہے کو جب یہ احساس ہوا کہ مقدمے کو سننے والی جج اس کی سابقہ کلاس فیلو اور دوست ہے تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رونے لگا۔

اس موقعے پر جج منِڈی گلیزر نے ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ کو یہاں دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا ہے۔ میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ آپ زندگی میں کیا کر رہے ہوں گے۔‘