،تصویر کا کیپشنیمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی اتحاد کی جانب سے بمباری سے کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب اقوام متحدہ کی کوششوں سے گذشتہ دنوں یمن جنگ میں شامل فریقین نے رمضان کے مہینے کے دوران عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنامدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یمن پر بمباری سے انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے۔ یمن کی ڈھائی کروڑ کی آبادی میں سے 80 فیصد افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔
،تصویر کا کیپشنیمن میں رواں سال مارچ میں سعودی عرب کی کمان میں شروع ہونے والے فضائی حملوں میں اب تک تین ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشننقل مکانی پر مجبور ہونے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ تک بتائی جاتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنحالیہ ماہ کے دوران یمن میں مختلف گروہوں کے درمیان لڑائی میں کمی آئی ہے، تاہم صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشناقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی میں ہلاک ہونے والے تین ہزار افراد میں سے کم سے کم 1528 عام شہری ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفلاحی اداروں کا کہنا ہے کہ یمن میں ایندھن کی کمی سے امداد کی فراہمی اور موثر طبی سہولتوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمارچ میں صدر ہادی کا گڑھ تصور کیے جانے والے علاقے عدن میں حوثیوں کے قبضے کے بعد سعودی عرب نے سابق صدر ہادی کی درخواست پر یمن میں فضائی بمباری شروع کی تھی۔
،تصویر کا کیپشنخلیجی ریاستوں نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کی مالی مدد کر رہا ہے جبکہ ایران نے یہ الزامات مسترد کیے ہیں۔