آئی ایم فوٹوگرافی ایوارڈز کے حتمی مرحلے کے لیے منتخب کی گئی تصاویر سے انتخاب۔
،تصویر کا کیپشناس برس آئی ایم فوٹوگرافی ایوارڈز کے لیے دنیا بھر سے دو لاکھ تصاویر بھیجی گئیں جن میں سے منصفین نے 100 تصاویر کا انتخاب کیا جو حتمی مقابلے میں شامل ہوں گی۔ ان تصاویر میں جولیئن لی کی یہ تصویر بھی ہے جس میں بھارتی شہر جے پور میں بندیا بیچنے والے لڑکیوں کو دکھایا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس مقابلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مقابلے کا مقصد فوٹوگرافی کی دنیا میں سامنے آنے والے نئے ٹیلنٹ کی قدر کرنا ہے۔ یہ تصویر فیوریلا ماکور کی ہے جس کا عنوان ایپیٹائزر ہے۔
،تصویر کا کیپشناس مقابلے میں دس زمروں میں تصاویر طلب کی گئیں جن میں پورٹریٹ سے لے کر سٹریٹ فوٹوگرافی اور سفر سے لے کر فیشن تک سب شامل ہے۔ جونگ چیول پارک نے یہ تصویر چین میں کھینچی تھی۔
،تصویر کا کیپشنمقابلے میں انٹارکٹکا سے آذربائیجان اور کیپ ٹاؤن سے نواسوبرسک تک میں کھینچی گئی تصاویر ارسال کی گئیں۔ خواہشوں کی آزادی کے عنوان سے مقابلے میں شامل یہ تصویر تھائی لینڈ میں جوزف گوہ نے کھینچی تھی۔
،تصویر کا کیپشنمقابلے کے ایک جج کیتھ ایکسلین کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی تصویر کشی میں اصلیت سامنے لانا مشکل کام ہے لیکن تمام فائنلسٹ اس میں کامیاب رہے۔ یہ تصویر جوشوا سرینانا نے کھینچی اور آرکیٹیکچر کے زمرے میں فائنلسٹ رہی۔
،تصویر کا کیپشنسٹریٹ فوٹوگرافی کے زمرے میں نتاووت پائنپنیارک نے پنیر کی تلاش میں اچھلتی گلہری کو کیمرے میں قید کیا۔
،تصویر کا کیپشنفیشن کے زمرے میں گزیکو اینالوگک کی مالائیں پہنے شخص کی تصویر بھی حتمی انتخاب کا حصہ بنی۔
،تصویر کا کیپشناس فیصلہ کن لمحے کی تصویر کھینچنے میں آرسینیو نیدوئے کامیاب رہے۔
،تصویر کا کیپشنپورٹریٹس میں اس بزرگ اور مچھلیوں کے تصویر کے ساتھ مارٹن کری فائنلسٹ بنے۔
،تصویر کا کیپشنایکشن کے زمرے میں آرون نجیرا بھی فائنلسٹ بنے جنھوں نے سمندر کی لہروں سے کھیلنے والے اس سرفر کی تصویر اتاری۔