ٹوکیو میں سنہ 2015 کے فوٹوگرافی کے بین الاقوامی مقابلے کی بہترین تصاویر۔
،تصویر کا کیپشنٹوکیو میں 2015 کے فوٹوگرافی کے بین الاقوامی مقابلے کے لیے دنیا بھر سے آٹھ فوٹوگرافروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس مقابلے کا موضوع ’انسانی حالت زار‘ تھا۔ زیرنظر تصویر کا عنوان ارینا کلاشنکوفا کا شمالی کوریا ہے: اس میں انھوں نے زندگی کی تاریکی، اور ’یوٹوپیا کے اعلان‘ کو موضوع بنایا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمقابلے میں فوٹوگرافروں سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں انسان ہونے کا کیا مطلب ہے۔ مشرقی لندن کے فوٹوگرافر ڈوگی والس نے اپنے کام میں برطانوی لوگوں کی زندگی میں عمروں کی تفریق کو پیش کیا۔
،تصویر کا کیپشنوالس نے لندن میں کینسنگٹن اور چیلسی کے علاوہ اپنے آبائی علاقے میں گلیوں میں تصاویر بنائیں اور یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ گلاسکو میں کچھ افراد کی صحت کسی جنگ زدہ علاقے سے بری کیوں ہے۔۔۔ حالانکہ صرف 400 میل کے فاصلے پر زندگی خاصی طویل ہو سکتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکورین فوٹوگرافر دائسنگ لی نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سطح سمندر میں اضافے کی تصویر کشی کی۔ انھوں نے مغربی بنگال میں گھورامار جزیرے کی ڈرامائی انداز میں تصویر کھینچی۔
،تصویر کا کیپشنلوراں شیہیر کی ’فلائنگ ہاؤسز‘ سیریز میں پیرس کے غریب اور کازموپولیٹن علاقوں کو پیش کیا۔
،تصویر کا کیپشنارناؤ بیچ کی سیریز ’کیپیٹل‘ میں سے لی گئی اس تصویر میں بچے فرانسیسی شہر مارسے میں ایک چوری شدہ کار کے ٹکڑوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبیچ کا کہنا ہے کہ ’مارسے فرانس کا غریب ترین شہر ہے اور یہ طویل عرصے سے معاشی و معاشرتی بحران کا شکار ہے۔ یہاں کے ساحل پر سرگرمیاں ختم ہونے سے بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔‘ زیر نظر تصویر میں لاسوائن کے علاقے کے ایک باکسنگ جم میں مرد تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنلورینس رستی کے کام کا موضوع ’ایران میں ہم جنس پرست نہیں ہیں‘ تھا۔ انھوں نے ترکی کے ایک قصبے ڈینزلی میں ایرانی ہم جنس پرست پناہ گزینوں کی تصویر کشی کی اور ان کے تحفظ کے لیے ان کی شناخت نہیں ظاہر کی۔
،تصویر کا کیپشنکرسچین ویم کو ان کے کام ’دی ویک‘ کے لیے گراں پری ایوارڈ دیا گیا۔ اس پروجیکٹ میں نامور فوٹوگرافر اور ماہرینِ بشریات فرینک گلین اور بالڈون سپینسر کے کام کو نئی شکل کے ساتھ پیش کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنجان کازنیو نے اپنے کام میں سپین کے باسک خطے میں شناخت کے مسئلے کو پیش کیا۔ اس مقابلے کے فاتحین کی تصاویر کی نمائش نو اکتوبر سے 18 اکتوبر 2015 تک ٹوکیو انٹرنیشنل فوٹوگرافی فیسٹیول میں کی جائے گی۔