مودی کو لالو پرساد اور نتیش کمار کا زبردست چیلنج
وقت اشاعت
بھارت کی ریاست بہار میں پانچ مرحلوں کے اسمبلی انتخابات شروع ہو گئے ہیں ۔ ان انتخابات میں پچیس برس کی حکمرانی کے بعد پسماندہ طبقوں کو اوپر لانے کے دعویدار لالو پرساد یادو اور نتیش کمارکو بی جے پی سے زبردست چیلنج کا سامنا ہے ۔ لیکن اس انتخاب میں بی جے پی کی شکست وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے مرکز میں سخت مشکلات پیدا کر سکتی ہے ۔ مودی نے بہار کا اسمبلی انتخاب جیتنے کےلیے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے ۔ بہار سے نامہ نگار شکیل اختر کی رپورٹ۔