’مشکوک ڈیوڈ‘

وقت اشاعت

پاناما پیپرز کے اجراء سے شروع ہونے والے تنازعے نے ٹیکس ادائیگی پر دنیا بھر میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یورپی یونین میں بڑی کمپنیوں پر اپنی مکمل ٹیکس تفصیلات شائع کرنے کو لازم قرار دینے کي تجويز پر غور کيا جا رہا ہے۔ خود يہاں برطانیہ ميں وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون پر بھی اُن کے پچھلے چھ برسوں کے ٹيکس حسابات کي اشاعت کے باوجود نہ صرف حزبِ اختلاف بلکہ عوام کی طرف سے بھی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ امير افراد اور اداروں کي طرف سے ٹيکس بچانے کے قانوني چور دروازے بند کريں۔ تفصیل کے ساتھ غضنفر حیدر۔