گذشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بونیر میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور اور رکن صوبائی اسمبلی سردار سورن سنگھ کو ہلاک کر دیا گیا۔ بونیر میں سردار سورن سنگھ کی آخری رسومات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، اور سکھ برادری کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں شدید گرمی کی لہر کا آغاز ہوچکا ہے۔ زیرنظر تصویر میں کراچی کے چڑیا گھر میں ہاتھی کو گرمی سے بچاؤ کے لیے نہلایا جارہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیس پر دو حملوں میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کہ اہلکاروں کو سر پر اور سینے پر گولیاں ماری گئیں۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور سات پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد پولیس نے دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جبکہ شہر میں پولیو کی مہم جاری رہی۔ ادھر صوبہ پنجاب میں محکمۂ صحت نے 15 اضلاع میں 25 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم دوسری بار ایک ہفتے کے لیے مؤخر کردی۔
،تصویر کا کیپشنصوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں ایک سرکاری دفتر میں ہونے والے خودکش دھماکے میں حملہ آور ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنلاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید انڈین قیدی کرپال سنگھ کی موت کے بعد ان کی لاش انڈین حکام کے حوالے کر دی گئی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو قومی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیاگیا۔ اس بات کا اعلان پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے انضمام الحق کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاناما لیکس میں کیےگئے انکشافات کے بعد دوسری مرتبہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کہا کہ ان کے تمام اثاثے ظاہر کر دیے گئے ہیں اور تحقیقات میں اگر ان کے خلاف ایک بھی الزام ثابت ہوا تو وہ وقت ضائع کیے بغیر گھر چلے جائیں گے۔
،تصویر کا کیپشنملک بھر میں گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے کچھ حصوں میں بارشوں کے باعث کاشکاروں کو گندم کی کٹائی میں مشکلات کا سامنا بھی رہا۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے کے دوران صوبہ پنجاب کے شہر لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متعدد تاحال ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔