دولت اسلامیہ کے تازہ ترین حملوں میں 78 ہلاک

وقت اشاعت

نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے شام کے ساحلی شہر طرطوس اور جبلہ میں چار بم حملے کیے ہیں۔ یہ دو شہر صدر اسد کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ان بم حملوں میں 78 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سرگرم کارکنوں کے مطابق شہریوں کی اموات 120 سے تجاوز کر گئی ہیں۔