بھوک مٹانے والے ہیرو
21ویں صدی کا ایک بہت بڑا چیلنج دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک فراہم کرنا ہے۔ یہ مسئلہ نہ صرف دنیا کے بڑے بڑے شہروں کو درپیش ہے بلکہ کئی ممالک میں دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ بھی خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔
خوراک کے عالمی اداروں اور حکومتوں کے اقدامات اپنی جگہ، لیکن کئی ممالک میں فلاحی تنظیموں نے بھوک کے بحران پر قابو پانے کے لیے انوکھے منصوبے شروع کیے ہیں۔
لبنان میں اس کام کا بیڑا ’فوڈ بلیسڈ‘ نامی تنظیم نے اٹھایا ہے جس کا اصل ہدف ان ہزاروں پناہ گزینوں کو تازہ کھانا مہیا کرنا ہے جو پڑوسی ممالک میں جنگ، تعصب اور خوف کی فضا سے بھاگ کر یہاں پہنچے ہیں۔
دیکھیے فوڈ بلسیڈ کے ساتھ منسلک ’ہنگر ہیروز‘ نے مہاجرین اور دیگر غریب لوگوں کو تازہ کھانے فراہم کرنے کے لیے کیا ترکیب ایجاد کی ہے۔
یہ ’بدلتی سوچ، بدلتے انداز‘ کے سلسلے کی 11ویں مختصر وڈیو ہے اور 16 وڈیوز پر مشتمل اس سلسلے کے لیے ہم سکول فاؤنڈیشن (Skoll Foundation ) کے تعاون کے مشکور ہیں۔