گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

وقت اشاعت

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

آرمی چیف
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بری فوج کا نیا سپہ سالار جب کہ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا۔
ایف سی
،تصویر کا کیپشنصوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دیسی ساختہ باردوی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تین اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے
ایف سی
،تصویر کا کیپشنصوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایف سی کے تین اور پولیس کا ایک اہلکار شامل تھاآ
مظاہرہ
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب انڈین فوج کی فائرنگ سے تین فوجی اہلکار اور سات شہری ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں انڈیا کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے۔
لاہور
،تصویر کا کیپشنلاہور میں داتا گنج بخش ہجویری کا سالانہ عرس منایا گیا۔
کراچی
،تصویر کا کیپشنکراچی میں جدید اسلحے اور جنگی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز 2016 منعقد کی گئی۔
لاہور
،تصویر کا کیپشنلاہور میں عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔
چہلم
،تصویر کا کیپشنپاکستان بھر میں پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین کے چہلم کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے گئے۔
جانسن
،تصویر کا کیپشنبرطانوی وزیرِ خارجہ بورس جانسن نے پاکستان کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے انڈیا اور پاکستان کو 'بوم زون' کہتے ہوئے دونوں ممالک کی حکومتوں پر زور دیا کہ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے اور امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کریں تاکہ اِس خطے میں موجود لوگوں کی ناقابلِ یقین صلاحتوں سے فائدہ اُٹھا یا جا سکے۔
کرکٹ
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ کین ولیم سن اور جیت راول کی 85 رنز کی شراکت نے نیوزی لینڈ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی اہم برتری دلادی۔