گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

وقت اشاعت

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

طیبہ
،تصویر کا کیپشنسپریم کورٹ نے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار بننے والی دس سالہ کمسن بچی طیبہ کو سویٹ ہوم بھجوا دیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کو اس کی سکیورٹی کے مناسب اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
Supporters of Pakistani religious parties burn a representation of a U.S. flag during a rally in Lahore, Pakistan, Sunday, Jan. 8, 2017. Hundreds of Pakistani religious parties rallied in Lahore to,)
،تصویر کا کیپشنامریکہ کی جانب سے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم المحمدیہ سٹوڈنٹس کا نام خصوصی طور پر عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے خلاف مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں نے امریکہ کے خلاف ریلیاں نکالیں۔
احتجاج
،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے کئی بلاگرز کے لاپتہ ہونے کے بعد مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سول سوسائٹی کے سرگرم کارکنوں میں عدم تخفظ کے احساس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ بلاگرز کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
کراچی
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے جنوبی علاقوں میں موسم سرما نے اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا۔ جہاں کوئٹہ میں موسم کی پہلی برفباری ہوئی وہیں کراچی میں وقفے وقفے سے ہونی والی بارش نے شہریوں کو گھروں تک محدود کر دیا۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنطویل عرصے بعد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ نے برف کی سفید چادر اوڑھی۔ برفباری کا سلسلہ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں جمعے کی شب شروع ہوا جو وقفے وقفے سے سینیچر کو بھی جاری رہا۔
chitral
،تصویر کا کیپشنشمالی ضلعے چترال میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا اور اس موقعے پر لواری ٹاپ جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد نے بھی شرکت کی اور اپنی ثقافت کا مظاہرہ کیا۔
گورنر
،تصویر کا کیپشنسندھ کے 80 سالہ گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی بدھ کی شام کراچی میں انتقال کر گئے، وہ صوبے کے 31 گورنر تھے۔ گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق سعید الزمان صدیقی بدھ کی شام ایک نجی ہپستال میں انتقال کر گئے۔ انھوں نے گذشتہ سال 11 نومبر کو گورنر کا حلف لیا تھا۔
ٹینس
،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور پولش کھلاڑی مرسن میٹکوسکی کی جوڑی نے اے ایس بی کلاسک ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل مقابلے میں انھوں نے اسرائیلی کھلاڑی جوناتھن ارلچ اور امریکی کھلاڑی سکاٹ لپسکی کو شکست دی۔