سردی کی بارشوں میں گاؤں کا منظر

وقت اشاعت

سردیوں کی بارشوں میں گاؤں لہلہاتے سبزہ زار کا سماں پیش کرتے ہیں لیکن دیہات کے بہت سے باشندوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنسردیوں کی بارشوں میں کچے مکانوں کی حالت ناگفتہ بہ ہوتی ہے اور خیبر پختونخوا کے اکثر بیشتر گاؤں میں ابھی بھی سوی گیس میسر نہیں ہے۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنبعض افراد کے لیے ایسے موسم میں نکلنا کسی سزا سے کم نہیں۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنایسے موسم میں کھانا پکانا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنخواتین چولھے پر کام کرتے ہوئے خود کو گرم رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنبچوں کے کھیلنے کی جگہیں کم ہو جاتی ہیں۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنایسے موسم میں گاؤں میں بڑے بوڑھے لوگ لکڑیاں جلا کر اور آگ کے سامنے بیٹھ کر اپنے آپ کو گرم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنجاڑے کی بارشیں گندم کی فصل کے لیے انتہائی مفید کہی جاتی ہیں۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنبارشیں شروع ہوتے ہی ہر گھر کیچڑ کا سماٰ پیش کرتے ہیں۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنگاؤں میں سردیوں کی بارشوں سے جہاں انسان متاثر ہوتے ہیں وہیں پر مال مویشیوں پر بھی اثرات نظر آتے ہیں۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنبارشیں شروع ہوتے ہی لوگ گھروں کی چھتوں پر پلاسٹک ڈال دیتے ہیں جبکہ زیادہ بارشوں کے باعث وہ پلاسٹک بھی اکثر پھٹ جاتی ہیں اور مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کئی گھروں کی دیواریں بھی گر جاتی ہیں۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنبارشیں جہاں ایک طرف کیھتوں کے لیےٰ فادٰہ مند ھوتی ہیں وہیں بعض افراد بارشیں نا ھونے کی دعایٰں کرتے ہیں کیونکہ کچے گھروں کی چھپڑ ٹپکنے لگتے ہیں۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنایسے موسم میں کھانا پکانا ایک بڑا کام ہوتا ہے کیونکہ شہروں کے باورچی خانوں کی طرح ہر چیز ایک جگہ دستیاب نہیں ہوتی ہے۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنجگہ جگہ پانی اکٹھا ہو جاتے ہیں اور آمد و رفت میں لوگوں کو دقتوں کا سامنا رہتا ہے۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنبنیادی سہولیات کی کمی کے باعث گاؤں کے لوگوں کو بارشوں کی وجہ سے کافی مساہٰل ہوتے ہیں۔
بارش اور سردی
،تصویر کا کیپشنبارشوں اور سردیوں میں جہاں شہری لوگ پکوڑے کھا کر لطف اندوز ھوتے ہیں وہیں گاوٰں میں اکثر اوقات سردیاں باعث تکلیف ہوتی ہیں۔