گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

وقت اشاعت

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

پاکستان
،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے کے اوائل میں پاکستان کے بلوچستان صوبے میں نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہاں ایک زخمی شخص کو کوئٹہ کے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پاکستان
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ان کی پارلیمانی سیٹ پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ یہاں الیکشن کمیشن کے افراد کو سکیورٹی کے ساتھ انتخابات کی تیاریوں میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستان
،تصویر کا کیپشنپاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت کر آزادی کپ اپنے نام کیا۔
پاکستان
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں کرکٹ کو تقویت ملے گی اور ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جبکہ میچ کے دوران تماشائیوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔
پاکستان
،تصویر کا کیپشنمیچ سے قبل پاکستانی ٹیم اور مہمان ورلڈ الیون کی ٹیم کو کھلے آٹو رکشا پر بٹھا کر قذافی سٹیڈیم لاہور کی سیر کرائی گئی۔ یہاں عمران طاہر اور ہاشم آملہ کو دیگر ورلڈ الیون ٹیم کے اراکین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستان
،تصویر کا کیپشنمیانمار یعنی برما میں روہنگیا مسلمانوں پر وہاں کی حکومت اور بدھ مت کے پیروکاروں کی جانب سے ہونے والے مبینہ مظالم کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔ یہاں کراچی میں نکالے گئے ایک جلوس کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستان
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صنعتی شہر کراچی میں موسم سرما کی آمد سے قبل ونٹر فیشن ویک کا انعقاد ہوا۔ یہاں سائرہ شکیرا کے ڈیزائن کردہ لباس میں ماڈلز کو دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستان
،تصویر کا کیپشناس فیشن ویک میں ملک کے معروف ڈیزائنرز کے ملبوس کو ماڈلز نے پیش کیا۔ صنم چوہدری کے ڈیزائن کردہ لباس کو یہاں ماڈلز کو زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔