راجن پور کی عدالت میں انوکھے مناظر، مالی کی جج کی گاڑی میں سکواڈ کے ساتھ رخصتی

،ویڈیو کیپشنعدالت کے مالی کی پورے اعزاز کے ساتھ رخصتی
وقت اشاعت

راجن پور کی سیشن کورٹ میں بدھ کو انوکھے مناظر دیکھنے کو ملے جب جج محمد ابراہیم اصغر نے مالی عبدالخالق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انھیں پورے اعزاز کے ساتھ رخصت کیا۔

الوداعی تقریب میں عبد الخالق کی سکواڈ کے ساتھ روانگی ہوئی جبکہ عدالتی عملے نے انھیں تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کیا۔