پشاور میں ایک اور حملہ

پشاور میں حملے کے بعد(فائل فوٹو)
،تصویر کا کیپشنپشاور میں مسلسل حملوں میں درجنوں لوگ ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں
وقت اشاعت

پشاور میں جمعرات کو ضلع کچہری کے سامنے خود کش حملے کے تقریباً چودہ گھنٹے کے بعد رات گئے ایک پولیس کی ایک گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں پولیس کے دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شہر کے شمال مغرب میں مضافات میں پیش آیا۔ اے ایف پی کے مطابق ایک سینیئر پولیس اہلکار محمد کریم خان نے بتایا کہ ’یہ ایک ریموم کنٹرول بم تھا جو سڑک کے کنارے رکھا گیا تھا‘۔

ایجنسی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹر عطااللہ عارف کے حوالے سے بتایا کہ حملہ میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین سپاہیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کی گاڑی پر یہ حملہ پشاور میں ضلع کچہری میں حملے کے چودہ گھنٹے بعد ہوا جس میں انیس لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی نے سینیئر پولیس اہلکار لیاقت علی خان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیے جانے والے حملے میں پولیس کے دو افسران ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔