سو بھارتی ماہی گیر رہا کرنے کا حکم

پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے انسانی بنیادوں پر پاکستان کی تحویل میں بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ سو بھارتی ماہی گیروں کو جمعرات کے روز (چوبیس دسمبر) واپس بھیجنے کا بندوبست کرے۔
یاد رہے کہ سینکڑوں ماہی گیر دونوں ممالک کی جیلوں میں قید ہیں ان میں بڑی تعداد کے بارے میں تصدیق بھی نہیں کی جا رہی کہ وہ کہاں ہیں۔
غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں اس وقت چھ سو سے زیادہ بھارتی ماہی گیر قید ہیں جبکہ ہندوستان کی جیلوں میں ایک سو اسی ماہی گیر ہیں۔
دونوں ممالک نے ماہی گیروں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی رہائی کے لیے ریٹائرڈ ججوں کی کمیٹی بھی بنائی ہے جس نے دورے بھی کیے لیکن ناخوشگوار تعلقات نے اس کمیٹی کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔















