پشاور: فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک

پشاور میں گزشتہ چند ماہ میں پولیس کو کئی مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے
،تصویر کا کیپشنپشاور میں یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پشاور شہر اور مضافاتی علاقوں میں محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر سے ملنے والی کئی راستوں کو بند کردیاگیا ہے۔
    • مصنف, دلاور خان وزیر
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
  • وقت اشاعت

صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیاہے۔نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پولیس اہلکار خان گل نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کے درمیانی رات پشاور کے نواحی علاقے پشتخرہ میں تاج آباد کے ناکے پر تعینات دو اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا ہے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ دونوں کی لاشیں ناکے کے قریب پڑی ہوئی ملیں اور اب تک یہ بھی معلوم نہیں کہ حملہ اور گاڑی میں آئے تھے یا پیدل البتہ پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شوکت اور محمد جاوید دونوں کا تعلق صوابی سے بتایا جاتا ہے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی تھی۔ لیکن ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پشاور میں یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پشاور شہر اور مضافاتی علاقوں میں محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر سے ملنے والی کئی راستوں کو بند کردیاگیا ہے۔