تربت ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ

بلوچستان کے شہر تربت میں ایئر پورٹ کے قریب بم دھماکے میں ایک نامعلوم شخص ہلاک اور کئی مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے شخص کو دہشت گرد قرار دے کر ایئر پورٹ کو فرنٹیئرکور کے حوالے کردیا۔
منگل کے روز تربت ایئر پورٹ روڈ پراچانک دھماکہ ہو جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص ہلاک ہواگیا۔ جبکہ آس پاس کئی گھروں کے ششے بھی ٹوٹ گئے ۔واقعہ کے بعد ڈی ایس پی تربت ڈاکٹر محمدعلی نے بتایا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص خود دہشت گرد تھا جو تخریب کاری کے لیے بم نصب کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
بی بی سی کے ایوب ترین نے ڈاکٹر محمدعلی کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کے بعد ایئر پورٹ کی نگرانی سخت کردی گئی ہے اور پولیس کے ساتھ ساتھ فرنٹیئرکور کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غفلت برتنے پر ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں سے تحقیقات ہورہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے نہ کسی نتظیم نےاس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے پیش نظر تربت ایئر پورٹ پر قومی اور بین الاقوامی جہازوں کی آمدرفت روک دی ہے جس کے باعث علاقے میں سیلاب سے متاثرین کے لیے آنے والے جہازوں کی آمد رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔















