لاہور: دنیا کا سب سے بڑا پیزا

پاکستان کے شہر لاہور میں ایک ریستوران کے مالک نے پینتیس سو سے زائد پیزوں کی مدد سے دنیا میں اب تک کا سو سے بڑا، آٹھ سو چھہتر میٹر کمبا پیزا بنانے کا دعویْ کیا گیا ہے۔
یہ پیزے بنانے کا کام عابد چوہدری نامی شخص کیا ہے جو پیٹرولیئم ایجینیئر ہیں اور اٹلی میں گیارہ سال تک ایک ریسٹورنٹ چلاتے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان پیزوں کی تیاری پر اٹھارہ افراد نے پچاس گھنٹوں سے زائد کام کیا ہے اور ان کی تیاری میں نو سو کلو پنیر، پندرہ سو کلو میدہ، چھ سو کلو سبزیاں اور ٹماٹر اور مرغیوں کا سات سو کلو گوشت استعمال ہوا۔
اس پیٹزے کی لاگت کے حوالے سے عابد نے بتایا کہ پینتیس لاکھ روپے لگے ہیں۔ اس پیٹزے کو لاہور کینٹ کے علاقے میں تیار کیا گیا اور پھر ٹرکوں کے ذریعے سپر سٹور لایا گیا۔

یہ پیزے کے یہ تمام حصے جمعرات کی شام کو لاہور کے سپر سٹور میٹرو کیش کے سامنے رکھے گئے تھے۔
سٹور کی انتظامیہ نے قطاروں میں رکھے ان سینکڑوں الگ الگ پیزا کو ناپنے کے بعد یہ اعلان کیا کہ اس پیزوں کی لمبائی آٹھ سو چھہتر میٹر ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس پیزے کی ویڈیو بنا لی ہے اور اس ویڈیو کو گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیجی جائے گی۔
یاد رہے کہ گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں برطانیہ کے ایک ریستوران کا نام اس وقت طویل ترین پیزا کے حوالے سے موجود ہے۔ اس ریسٹورنٹ نے انتیس جون دو ہزار آٹھ میں تقریباً چار سو ستتر میٹر طویل پیزا بنایا تھا۔ اس پیزے کو دو ہزار ایک سو انتیس پیزے جوڑ کر بنایا گیا تھا اور اس کو بنانے میں دس گھنٹے لگے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ہمارے نامہ نگار عباد الحق نے بتایا کہ عابد کا کہنا ہے کہ قطار میں رکھے گئے پیزوں کی لمبائی آٹھ سو چھہتر میٹر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پینتیس سو زائد پیزے بنائے ہیں جن کو قطار میں رکھا گیا ہے۔ ان کے بقول جو پیزے قطار میں رکھے گئے اس میں انچاس ذائقے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگر دو ہزار افراد بھی پیزا کھائیں تو صرف تین سو میٹر کھا سکیں گے جبکہ باقی خیراتی اداروں میں دے دیا جائے گا۔



















