بس میں آگ لگنے سے بارہ افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہAP
وقت اشاعت
پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات کو راولپنڈی کے قریب باراتیوں سے بھری بس میں آگ لگنے سے بارہ افراد جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین بچے اور چھ عورتیں بھی شامل ہیں۔
یہ بس سیالکوٹ سے راولپنڈی آ رہی تھی کہ گجر خان کے قریب مسہ کسوال کے مقام پر گیس کا سلنڈر پھٹ جانے کی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس بس میں دلہا اور دلہن سمیت ستّر سے زیادہ افراد سوار تھے۔
اس واقعے کے فوراً بعد پولیس، ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اورڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا اور دلہن سمیت دیگر باراتیوں کو زندہ بچا لیا گیا۔















