بغداد میں دھماکے، درجن ہلاک، درجنوں زخمی

وقت اشاعت

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم بارہ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کےمطابق بم دھماکے بغداد کے مختلف علاقوں میں ہوئے۔

ہسپتال ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بغداد کے شیعہ علاقے وشاش میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوئے ہیں۔

اسی طرف بغداد کے ایک سنی علاقے تاجی میں سرکاری دفتر کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں۔

بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پولیس چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق میں حالیہ دنوں میں تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور جون تیرہ سے آج تک دو سو افراد تشدد کے واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

عراق میں حالیہ تشدد میں شیعہ آبادی کے علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کا الزام سنی شدت پسندوں پر لگایا جاتا رہا ہے۔