30 سال قبل پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

،تصویر کا ذریعہAFP
- مصنف, محمد کاظم
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
- وقت اشاعت
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں 30 سال قبل پسند کی شادی کرنے والے ایک جوڑے کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔
اس جوڑے کو ہلاک کرنے کا واقعہ قلات شہر کے قریب کوہنگ کے علاقے میں پیش آیا۔
قلات پولیس سٹیشن کے ایک سینیئر اہلکار نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ گذشتہ شب کوہنگ کے علاقے میں دو نامعلوم مسلح افراد آئے تھے اور انھوں نے تین بجے کے قریب ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھیں۔
اس واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت گھر میں ہلاک ہونے والے جوڑے کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی موجود تھیں لیکن حملہ آوروں نے ان کو نہیں مارا۔
ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال قلات منتقل کردیا گیا۔
پولیس اہلکار نے ابتدائی تفتیش کے حوالے سے بتایا کہ دونوں افراد کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد کے ایک بلوچ قبیلے سے تھا اور انھوں نے 30 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وہ دو تین ماہ قبل قلات آئے تھے اور کوہنگ کے علاقے میں رہائش اختیار کی تھی۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ حملہ آوروں کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
پولیس کے مطابق اس جوڑے کو ہلاک کرنے کی وجہ پسند کی شادی ہوسکتی ہے



















