کراچی میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے ’13 افراد ہلاک‘

،تصویر کا ذریعہGetty
- مصنف, ریاض سہیل
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
- وقت اشاعت
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 13 افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ واقعہ گلستان جوہر بلاک ون میں پیش آیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے علاوہ پولیس اور رینجرز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔
ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا۔
جھگیوں سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے کے ایم سی کا عملہ، علاقے کے مکین، پولیس اور رینجزز کے جوان امدادی کارروائیوں میں شامل ہیں۔
یہ علاقہ کراچی یونیورسٹی کے سامنے ہے جہاں پر لوگوں نے کچی بستی قائم کر رکھی ہے اور کراچی انتظامیہ نے بارہا ان سے کچی بستی خالی کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔
کمشنر کراچی شعیب صدیقی بھی امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
امدادی سرگرمیوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ’امدادی سرگرمیاں کب تک جاری رہیں گی، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔‘



















