انڈیا، برما میں شدید زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAP
انڈیا اور برما میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی ارضیاتی سروے نے کہا کہ بھارت کے مشرق اور میانمار کے شمال مشرق میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق انڈیا اور میانمار کے علاوہ زلزلے کے جھٹکےبنگلہ دیش اور نیپال میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ کے جھٹکے بھارت کے شہر کلکتہ اور گوہاٹی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابقزلزلے کا مرکز میانمار کے شہر منوویا سے 100 کلومیٹر شمال شمال مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 134 کلومیٹر تھی۔
ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہوئیں۔
انڈیا میں برطانوی ہائی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈیا کے دورے پر آئے ہوئے شہزادہ ولیمز اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آسام میں خیریت سے ہیں۔
نیپال کے ایک رہائشی نے روئٹرز کو بتایا کہ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ نہیں تھی کہ لوگ گھروں سے باہر نکلتے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی



















